تازہ ترین

ڈسٹرکٹ کپ پولو ٹورنامنٹ فائنل،چترال سکاوٹس نے چترال لیویز کو 2کے مقابلے میں 5گولوں سے شکست دے کر کپ اپنے نام کرلی

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ڈسٹرکٹ کپ پولو ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں چترال سکاوٹس نے چترال لیویز کو 2کے مقابلے میں 5گولوں سے شکست دے کر کپ اپنے نام کرلی۔ ایک اندازے کے مطابق 20ہزار تماشائیوں کی موجودگی میں دو فورسز کی ٹیموں کے درمیان یہ میچ انتہائی سنسنی خیز رہا جس میں دونوں ٹیموں نے آخر دم تک ایک دوسرے کو پچھاڑنے کی سرتوڑ کوشش میں لگے رہے ۔Image may contain: 13 people, crowd and outdoor میچ کے پہلے تیسرے منٹ میں چترال لیویز کے فیروز نے شاندار گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی جس کے چند منٹ بعد چترال سکاوٹس کے شہزاد احمد نے Image may contain: 24 people, people standing and outdoorگول کرکے پوزیشن برابر کردی لیکن ہاف ٹائم تک چترال لیویز نے ایک مرتبہ پھر برتری حاصل کی ،ہاف ٹائم پر دونوں ٹیمیں دو دو گول کرچکے تھے۔ ہاف ٹائم کے بعد پہلے 20منٹ کے دوران دوبارہ سنسنی خیز مقابلہ ہوا لیکن آخری 15منٹوں کے دوران چترال سکاوٹس نے یکے بعد دیگر ے تین گول کرکامیابی حاصل کی۔Image may contain: 15 people, people standing and crowd اس موقع پر ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ مہمان خصوصی تھے جس نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ چترال کی روایتی کھیل پولو کو سب سے ذیادہ اہمیت دے رہی ہے اور پولو کے کھلاڑیوں کی ہرممکن حوصلہ افزائی کے لئے قدم اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس ضلعی حکومت کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کے اعزازئیے میں نمایاں اضافہ کردیا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ شندور پولوفیسٹول کو بھی شایان شان طور پر منانے کے لئے ابھی سے تیاریاں جاری ہیں جوکہ اب بین الاقوامی سطح پر چترال کی پہچان کا ذریعہ بن چکا ہے۔ کھلاڑیوں میں ضلع ناظم مغفرت شاہ اور ڈپٹی کمشنر چترال شہاب حامد یوسفزئی  اور اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم نے کپ اور انعامات تقسیم کئے۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى