تازہ ترین

عید الفطر کے بعد پارٹی کی انتخابی مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے.چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ عید الفطر کے بعد پارٹی کی انتخابی مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ گو نواز گو پاکستانی قوم کا ترانہ بن چکا ہے ۔ نون لیگ کے اقتدار کا سورج ہمیشہ کے لئے غروب ہو رہا ہے اور حکمران ٹولے کی کرپشن کی داستان ہر شہری کی زبان پر آ چکی ہے۔ پی ٹی آئی پورے ملک میں بھاری اکثریت سے بر سر اقتدار آئے گی جبکہ پرویز خٹک اگلی بار بھی خیبر پختونخوا کے زیادہ مضبوط وزیر اعلیٰ ہونگے۔وہ پشاور کے نواحی گاؤں ہریانہ میں سابق رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کی رہائش گاہ پر عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ Image may contain: 11 people, people standing and crowdاس موقع پر پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے اس سینئر سیاستدان نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا با ضابطہ اعلان کیا اور عمران خان کو پاکستان کے آئندہ وزیر اعظم بننے کی پیش گوئی کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ اپنے علاقے اور پورے ملک کے عوام کی امنگوں کو دیکھتے ہوئے ہر دل عزیز قومی لیڈر عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں پی ٹی آئی میں شامل ہوئے ہیں اور اپنے سینکڑوں حامیوں کے ہمراہ اس پارٹی کے عظیم مقاصد کی تکمیل اور بین الاقوامی برادری میں ملک و قوم کے عزت و ناموس کی سربلندی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک، صوبائی وزیر اطلاعات اور آبنوشی شاہ فرمان خان، ارکان صوبائی اسمبلی محمود جان، ارباب جہانداد خان، ضلع ناظم پشاور ارباب عاصم اور ناظم ٹاؤن ٹو فرید خان کے علاوہ دیگر ممتاز سیاسی عمائدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان کی کرپشن سے ن لیگ کے باضمیر ورکر بھی متنفر اور نالاں ہیں اور وہ بھی حکمران ٹولے کو ملک کیلئے سکیورٹی رسک سمجھتے ہیں جن کاکام بھارت سمیت دشمن ممالک سے بھی کاروباری مراسم قائم کرنا اور عوام کے سامنے صرف صرف شو بازی کرنا ہے ۔انہوں نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی بہتر کارکردگی کی بدولت خیبرپختونخوا میں عوام اور سیاستدانوں کے دل جیتے ہیں اور پی ٹی آئی کو صوبے میں مسلسل مقبول بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔انہوں نے اعتراف کیا کہ پرویز خٹک زبردست صلاحیتوں کے حامل سیاستدان ہیں جنہوں نے ہر مناسب فورم پر صوبے کے حقوق کی آواز بلند کی اور پختونوں کا شملہ اونچا کیا جس پر انہیں بھی فخر ہے ۔عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مرکزی حکومت دنیا کی مثالی پاکستانی حکومت ہو گی جو اسلامی فلاحی معاشرے کی حقیقی تصویر سامنے لائے گی اور اس میں امن و سلامتی ، عدل و انصاف اور ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا۔ اس موقع پر ارباب نور عالم خان نے عمران خان کو شکاری بندوق کا ایک نادر تحفہ بھی پیش کیا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔