تازہ ترین

ایس آرایس پی اپنے وعدے کے مطابق واپڈا کے ساتھ ملکر رمضان المبارک کے دوران بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔پاؤر کمیٹی اجلاس

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)جمعہ 26مئی کو جامع مسجد بازار میں پاؤر کمیٹی چترال کا اجلاس زیر صدارت خان حیات اللہ خان صدر پاؤر کمیٹی چترال منعقد ہوا۔Image may contain: 2 people, wedding and indoorاجلاس میں چترال ٹاون میں بجلی کی شدید بحران اور ایس آر ایس پی کے تعمیر کردہ دومیگاواٹ بجلی گھر سے ٹاون کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ایس آرایس پی واپڈا کے ساتھ ملکر رمضان المبارک کے دوران بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔19Image may contain: 6 people, indoorمئی کے اجلاس جو اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم کے دفتر میں ایس آرایس پی  جو وعدہ کیا تھا کہ’’ 26مئی سے بلاتعطل چترال ٹاون کو بجلی فراہم کی جائے گی‘‘اپنا وعدہ پورا کریں۔اجلاس خان حیات اللہ خان،حسین احمد،وی سی ناظم جغور سجاد احمد،محی الدین اور محمد کوثر ایڈوکیٹ نے خطاب Image may contain: 6 people, weddingکیا۔
اجلاس میں متفقہ طورپر قرارداد منظور کرکے مطالبہ کیا گیا کہ1.کہ ایس آر ایس پی اور واپڈا چترال ٹاون کو حسب وعدہ دو میگاواٹ بجلی کی سپلائی آج سے یقینی بنائیں اور اس سلسلے میں کوتاہی سے اجتناب کریں۔خاص طورپر رمضان المبارک کے دوران بازار،ہسپتال اور گھریلو ں صارفین کو Image may contain: 3 peopleبجلی کی فراہمی یقینی ہونا چاہیئے۔بصورت دیگر کسی بھی قسم کی حالت کی کشیدگی کی ذمہ داری ان اداروں پر ہوگی۔
2۔قرارداد میں ضلعی انتظامیہ اور ضلعی حکومت سے بھرپور مطالبہ کیا گیا کہ نیشنل گرڈ سے چترال کو بجلی کی فراہمی کو بغیر تعطل اور آنکھ مچولی کو بند کرنے کے لئے متعلقہ حکام سے بات کریں اور اس آنک مچولی کو بند کرانے ضلعی حکومت اور ضلعی انتظامہ اپنا کردار اداکریں۔اور چترال میں فورس لوڈشیڈنگ بند کرنے کے لئے فوری اقدامات کریں۔کیونکہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے احکامات کے مطابق Image may contain: 6 people, people sitting and indoorفی الوقت پاکستان میں اور خاص طورپر صوبے کے اندر کسی ضلع میں اس قسم کے ظالمانہ لوڈشیڈنگ نہیں ہے جو چترال میں ہے۔لہذا وزیراعظم کے ہدایات کے مطابق چترال کو فورس لوڈشیڈنگ سے نجات دلائیں۔
3۔گذشتہ 40سال سے چترال میں ایک ہی فیڈر سے بجلی کی سپلائی ہورہی ہے جو واپڈا کی سنگین کوتاہی اور Image may contain: 5 people, indoorغفلت ہے۔لہذا چترال کے جوٹی لشٹ کے مقام میں بلاتاخیر مزید دو فیڈر چلانے کے لئے انتظامیہ اور ضلعی حکومت واپڈا کو مجبور کریں تاکہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ ہمیشہ کے لئے اگر ختم نہ ہوسکےImage may contain: 4 people تو کم از کم انتہائی مختصر کیا جاسکے۔اجلاس خطیب جامع مسجد مولانا اسرار الدین الہلال کی دعائیہ کلمات کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔