چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)جغوردواشش کے مقام پر اچانک آگ لگنے کی وجہ سے رہائشی مکانات جل کرخاکستر ہوگئے ہیں۔ نقصانات کا اندازہ تقریبا7لاکھ سے زیادہ بتایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جغوردواشش کے رہائشی امیرعلی خان ولدغنی خان اورا شفاق کے رہائشی مکانات میں اتوار کے دن اچانک آگ بھڑک اْٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے پورے مکانات کو آپنے لپیٹ میں لے لیا۔ جس کے نتیجے میں چھ کمروں پر
مشتمل مکانات سمیت تمام جمع پونجی بھی جل کر خاکستر ہوگئے۔ تاہم چترال سکاوٹس، اور مقامی رضاکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے میں مدد کی۔اور کئی گھنٹوں میں آگ پر قابو پالیا گیا۔ آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہ ہوسکا۔ تاہم مقامی پولیس تفتیش کررہی ہے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ اوراسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالااکرم نے موقع پر پہنچ کرمتاثرہ خاندان سے اظہارہمدردی کی۔
اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے فوری چھ عددخیمہ ،12عددکمبل،20عددچٹائی اوردوخاندانوں کے لئے خوراک پہنچانے کی ہدایت کی ۔مقامی لوگوں نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ تنگ سڑکوں کی وجہ سے فائر فائیٹر گاڑی متاثرہ جگے پرنہیں پہنچ سکتے ہیں جس کی وجہ سے آ گ پردیرسے قابوپایاگیاانہوں نے چترال سکاؤٹس کے جوانوں کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ وہ موقع پر فائرفائیٹرگاڑی سمیت پہنچ کرآگ پرقابوپانے میں کامیاب ہوگئے۔
Advertisements
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں