ایس آر ایس پی کی گولین ہائیڈروپاؤر اسٹیشن سے بجلی کی فراہمی پر ضلعی حکومت، ایس آرا یس پی اور پیسکو میں مفاہمت طے پاگئی

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال شہر اور مضافات میں بجلی کی شدید قلت سے صارفین کو نجات دلانے کے لئےImage may contain: 5 people, people sitting, table and indoor ایس آر ایس پی کی گولین ہائیڈروپاؤر اسٹیشن سے بجلی کی فراہمی پر ضلعی حکومت، ایس آرا یس پی اور پیسکو میں مفاہمت طے پاگئی جس کے مطابق علاقے کو دو حصوں میں تقسیم کرکے بار ی باری چوبیس گھنٹوں کے لئے بجلی فراہم کی جائے گی۔ اتوار کے روز ٹاؤن ہال میں ضلع ناظم مغفرت شاہ کی طرف سے بلائی گئی اجلاس میں طے پایا کہ گولین بجلی گھر کی بجلی کی ڈسٹری بیوشن کے لئےImage may contain: 5 people, people standing and indoor پیسکو ایس آرا یس پی کو لائن مین جبکہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور انتظامیہ سپورٹ فراہم کرے گی۔ اس موقع پر ایم پی اے سلیم خان، اے سی چترال عبدالاکرم ، ڈی پی ایم، ایس آر ایس پی طارق احمد،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محی الدین ایس ڈی او پیسکو ارشد قریشی ، پاؤر کمیٹی کے صدر خان حیات اللہ خان ،ممبر ڈسٹر کٹ کونسل شہزادہ خالد پرویزاور ویلج ناظمین موجود تھے ۔ضلعی ناظم مغفرت شاہ نے کہاImage may contain: 8 people, indoor کہ یوسی وی سی ناظمین بجلی کی ڈسٹری بیویشن میں اپنا کردار ادا کریں اور میں بھی اپنی خدمات دینے کے لئے تیار ہو۔اُنہوں نے کہا ایس ایس آر ایس پی لوگوں کو سروس دینے میں مکمل طورپر ناکا م ہوچکی ہے۔اور بجلی گھر کو جلد از جلد کمیونٹی کو حوالہ کریںImage may contain: 7 people, people standing and indoor۔اُنہوں نے کہا کہ میں پاؤر کمیٹی کوبجلی گھر کی ذمہ داری سنبھالنے کے لئے اور چترال ٹاون کے لئے علیحدہ ٹرانسمیشن لائین بچھانے کیلئے 50لاکھ روپے ،اُن کیلئے دفتر اور انجینئر دینے کی بات پر اب بھی قائم ہوں۔ ایم پی اے سلیم خان نے مختصر خطاب میں کہاImage may contain: 6 people, people standing and indoorکہ کم وولیٹیج کے مسئلے پر میں اعلیٰ حکام سے بات کرونگا اور بہت جلد اس مسئلے کا نکل آئیگا چترال کے عوام اکتوبر تک صبر کا مظاہر ہ کریں 108/میگاواٹ بجلی گھر کاافتتاح عنقریب ہونے والا ہے جس سے چترال میں بجلی کا مسئلہ مستقل طورپرحل ہوجائیگا اُنہوں نے کہا کہ ایس آرایس پی کو بجلی کی ڈسٹری بیویشن کے لئے مزید لائین مینوں کی ضرورت پڑے تو اُنہیں مزید نفری فراہم کی جائیگی۔ممبرڈسٹرکٹ کونسل شہزادہ خالد پرویز نے کہا Image may contain: 6 people, people standing and indoorکہ ڈسٹری بیوشن کی تمام تر زمہ داری ایس آر ایس پی پر ڈالنا ظلم ہے۔ایس آر ایس پی نے بجلی گھر بنایا اور اب ڈسٹری بیویشن واپڈا کی زمہ داری ہے اور ضلعی Image may contain: 4 people, indoorانتظامیہ کی طرف سے صر ف دو لائن مین ڈسٹری بیوشن کے لئے دینا بھی ناکافی ہے۔
اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ گولین بجلی کو اتوار کے دن دنین، جغور، بکرآباد تا موڑین گول فراہم کی جائے گی اور دوسرے دن موڑین گول سے بازار اور چیوڈوک تک کے علاقوں میں فراہم ہوگی اور یہ شیڈول رمضان کے اختتام تک جاری رہے گا۔ Image may contain: 8 people, people standing and indoorیہ بات قابل ذکر ہے کہ جس علاقے میں گولین بجلی کی باری نہ ہو، وہاں نیشنل گرڈ کی بجلی دی جائے گی۔ اجلاس میں کثیر تعداد میں ٹاون کے بجلی صارفین اور پاؤر کمیٹی کے ارکان موجود تھے۔ تاہم رات8:40بجے تک متعلقہ علاقوں کو شیڈول کے مطابق گولین دو میگاواٹ بجلی گھر Image may contain: 5 people, indoorسے بجلی نہ ملنے کی اطلاعات ہے بجلی کی حالت بہتر ہونے کی بجائے ابتر ہوگئی ہے۔وولٹیج انتہائی کم ہونے کی وجہ سے زیرہ بلب بھی جلنے سے قاصر ہے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔