تازہ ترین

پولیس فورس کے خلاف کسی بھی عوامی شکایت کا ازالہ اب چوبیس گھنٹوں کے اندر ہی کی جائے گی

چترال( نمائندہ چترال ایکسپریس) ڈسٹر کٹ پولیس افیسر چترال سید علی اکبر شاہ نے کہا ہے کہ پولیس فورس کے خلاف کسی بھی عوامی شکایت کا ازالہ اب چوبیس گھنٹوں کے اندر ہی کی جائے گی جس کے لئے پولیس اسسٹنس سروس (پی اے ایس) کا نظام متعارف کیا گیا ہے جس کے ذریعے کوئی بھی شہری چترال کے کسی بھی گاؤں میں بیٹھ کر اپنے موبائل فون سے ایک ایس ایم ایس کرکے ڈی پی او کے ساتھ شکایت درج کراسکتا ہے۔ پی اے ایس کو متعار ف کرنے کے سلسلے میں اپنے دفترمیں معززیں کی ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شکایت کنندہ کی شکایت پر چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر ڈی پی او خود ایکشن لے گا اور کسی کوبھی پولیس کے خلاف شکایت درج کرانے کے لئے چترال کا سفر کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ شکایات فون نمبر 03461119337پر ڈی پی او کے ساتھ درج کرنے کے ساتھ ریجنل پولیس افیسر ملاکنڈ کے فون نمبر 03461119303بھی کی جاسکتی ہے جبکہ ای میل کے ذریعے pas.kppolice@gmail.comپر بھی کی جاسکتی ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔