تازہ ترین

ایس آر ایس پی نے ٹاون بجلی کے بارے میں پہلے دن سے عوام سے جھوٹ بولا،بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف وکلاء کا احتجاج

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال کے وکلاء نے چترال میں بجلی کے عدم دستیابی اور گولین دومیگاواٹ سے بجلی چترال شہر کو فراہم نہ کرنے پر منگل کے روز احتجاجی جلوس نکالا۔جلوس مختلف جگہوں سے ہوتے ہوئے بازار پُل پر جلسہ کی شکل اختیار کی۔احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئےImage may contain: 1 person, crowd and outdoorعبدالولی ایڈوکیٹ ،صدر بار ساجد اللہ ایڈوکیٹ اورنیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے ایس آر ایس پی پر شدید تنقید کیا۔اور کہا کہ ایس آر ایس پی نے منصوبے پر35کروڑ روپے خرچہ کرنے کے باوجود عوام کو ڈھائی سال گذرنے کےImage may contain: 3 people, people standing and beard باوجود بجلی فراہم کرنے میں ناکام رہا۔اُنہوں نے ضلعی انتظامیہ اورڈسٹرکٹ گورنمنٹ پر اس معاملے پر سیاست بازی کا الزم لگایا۔مظاہرین نے کتبے اُٹھائے تھے جس میںImage may contain: 6 people, crowd and outdoor ایس آر ایس پی 35کروڑروپے کا حساب دو اور واپڈا مردہ باد ،ایم این اے،ایم پی ایز،ضلع ناظم مردہ باد،صوبائی ومرکزی حکومت مردہ باد کے نعرے درج تھے۔
زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔