تازہ ترین

گولین دو میگاواٹ بجلی کی بحالی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمہ تک ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چترال کاغیر معینہ مدت تک عدالتی بائیکاٹ کا فیصلہ

چترال ( محکم الدین ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چترال نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور ایس آر ایس پی کے زیر نگرانی نو تعمیر شدہ گولین بجلی گھر سے دو میگاواٹ بجلی کی عدم ترسیل کی وجہ سے غیر معینہ مدت تک عدالتی بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے ۔ اور اعلان کیا ہے ۔ کہ جنرل باڈی اجلاس کے فیصلے کے مطابق کوئی بھی وکیل کسی بھی عدالت میں اپنے کیس کے حوالے سے پیش نہیں ہو گا ۔ انہوں نے اس سلسلے میں جج صاحبان سے بھی تعاون کی اپیل کی ہے ۔ دریں اثنا عدالتی بائیکاٹ کی وجہ سے دور دراز سے پیشی بھگتنے کے سلسلے میں آنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ اہے ۔ کیونکہ وکیلوں کے کلائنٹ اپنی تایخ پیشی کیلئے آتے ہیں ۔ لیکن بجلی کیلئے کی گئی عدالتی بائیکاٹ کی وجہ سے وہ بغیر پیشی کے واپس جانے پر مجبور ہیں ۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔