تازہ ترین

آل پاکستان مسلم لیگ ضلع چترال یوتھ ونگ کے جنرل سکرٹر ی انعام اللہ دوسرے عہدہ داروں سمیت پارٹی سے ا حتجاجاً مستعفی ۔

بونی (جمشیداحمد )آل پاکستان مسلم لیگ ضلع چترال یوتھ ونگ کے جنرل سکرٹری انعام اللہ نے اپنے ایک اخباری بیاں میں کہا ہے کہ آل پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی اور مر کزی قیادت پارٹی امور میں بے جا مداخلت اور کارکنوں کو نظر انداز کر کے اپنے مارضی سے پارٹی میں ردوبدل کر رہے ہیں جسکی تمام یوتھ ونگ ضلع چترال شدید مذمت کر تے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ مر کزی اور صوبائی قیادت صرف ضلع چترال کے نام کو لیکر پارٹی میں اپنا سیاست چمکارہے ہیں حالانکہ ان کے اپنے حلقوں میں موجودہ وقت میں ایک کونسلر بھی موجودنہیں ہے اور پارٹی کو چترال میں کمزور کر نے کی ناکام کوشیش میں مصروف ہیں ۔ حالیہ اقدام بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے لہذا ان کی اس فیصلے اور کارکناں کو ہمیشہ نظر انداز کر نے کی باعث ضلعی یوتھ قیادت تمام ضلعی یوتھ عہدہداروں کے ہمراہ احتجاجاً مستعفی ہونے کا اعلان کر تا ہے اور ایندہ کا لائحہ عمل پارٹی کے سینئروں سے مشاورت کے بعد عید کے فورا بعدکیا جائے گا



اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
اظهر المزيد

مقالات ذات صلة

إغلاق