تازہ ترین

ضلع ناظم اور خان حیات اللہ خان کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی جاری ہے جبکہ ہون فیض آباد شیاقوٹیک اوردنین بجلی سے محروم ہیں۔قاضی فیصل احمد

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ایس آر ایس پی کی جانب سے جمعہ کے روز بجلی کی ترسیل کے بعدضلع ناظم مغفرت شاہ اور خان حیات اللہ خان بجلی پہ قبضہ جمائے بیٹھے ہیں جو شیڈول بنایا گیا تھا اُس کی دہیجایاں ضلع ناظم اور خان حیات اللہ خان نے واپڈا کے ساتھ ملکر بکھیر دی۔یہ باتیں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چترال کے انفارمیشن سیکرٹری قاضی فیصل سعید نے ایک اخباری بیان میں کی۔اُنہوں نے کہا کہ پچھلے تین دنوں سے ضلع ناظم اور خان حیات اللہ خان کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی جاری ہے جبکہ کہ دوسری طرف ہون فیض آباد شیاقوٹیک ،دنین اور ٹاون کئی دوسرے علاقے بجلی سے محروم ہیں۔راغ،کجو،چمرکن اور اورغوچ تک کو بجلی دی جارہی ہے مگر جسکو شیڈول کے مطابق بجلی ملنی چاہیے تھی اُن کو ابھی تک نہیں ملی۔قاضی فیصل نے کہا کہ کیا یہی وہ اسلامی اور دینی لوگ ہیں جنہوں نے بلدیاتی انتخابات میں مساوات برابری اور انصاف کے نام پر دین اور قرآن پاک کا حوالہ دیکر ووٹ اسی ٹاون سے لے چکیں ہیں۔ضلع ناظم اور پاؤر کمیٹی کے بعض ارکان ہوش کے ناخن لیں اور اللہ سے ڈرے۔اُنہوں نے کہا کہ ایس آر ایس پی،واپڈا،ایم این اے ،پاؤر کمیٹی اور ضلعی ناظم نے اگر کل5جون تک شیڈول پر عمل درآمد نہیں کرایا تو حالات کی خرابی کی صورت میں تمام تر زمہ داری مذکورہ اداروں اور نمائندوں پر ہوگی۔



اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
اظهر المزيد

مقالات ذات صلة

إغلاق