چترال میں مختلف اداروں کے نمایندوں کیلئے ڈیزاسٹر رسک گورننس سے متعلق اورنٹیشن ورکشاپ کا انعقاد

چترال ( محکم الدین ) چیف اگزیکٹیو جاد فاؤنڈیشن و ڈیزاسٹر رسک گورننس پراجیکٹ چترال سید حریر شاہ نے کہا ہے ۔ کہ چترال میں کئی اداروں کی طرف سے انفرادی طور پر کوششوں کے باوجود قدرتی آفات کے نقصانات میں مسلسل اضافے سے یہ بات عیاں ہوتی ہے ۔ کہ اس حوالے سے ایک مربوط حکمت عملی کے تحت باہم مل جُل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ Image may contain: 1 person, standing and indoorاورڈسٹرکٹ گورنمنٹ کا امبریلہ سیٹ اپ اس سلسلے کی کڑی ہے ۔ جس میں چترال میں کام کرنے والے تمام ادارے اپنے تجربات اور نالج کا تبادلہ کرتے ہوئے بہتر نتائج کے حصول کیلئے مشترکہ کو ششیں کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کونسل ہال چترال میں مختلف اداروں کے نمایندوں کیلئے ڈیزاسٹر رسک گورننس سے متعلق منعقدہ اورنٹیشن ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس ورکشاپ کے مہمان خصوصی سابق تحصیل ناظم ،چیرمین سی سی ڈی این اور صدر چترال چیمبر آف کامرس سرتاج احمد خان تھے ۔ Image may contain: 1 person, sitting and indoorسید حریر شاہ نے کہا ۔ کہ یہ پراجیکٹ اندیجنس نالج اور سائنٹفک نالج کو یکجا کرکے بہتر نتائج کے حصول کیلئے اقدامات کرے گا ۔ اورقدرتی آفات کی صورت میں پیش آنے والے حالات سے فوری نمٹنے اور فرسٹ ایڈ سے لے کر بحالی تک مدد فراہم کرنے کو ممکن بنائے گا ۔ اور اس کیلئے وسائل مقامی سطح پر موجود رہیں گے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ باہمی اشتراک سے کام کرنے سے نہ صرف ایک دوسرے کے کام کے بارے میں جاننے میں مدد ملے گی ۔ بلکہ ڈوپلکیشن سے بھی نجات مل جائے گی ۔ اور تمام کام میرٹ اور ضرورت کے تحت کیا جاسکے گا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اس مشن کو کامیاب بنانے کیلئے تمام اداروں کی بطور ذمہ دار اس میں شرکت انتہائی ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ولنٹیرزم اس پراجیکٹ کی روح ہے ۔ اور چترال میں پہلے سے خدمات انجام دینے والے رضا کار اس پراجیکٹ کے اثاثے کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ جن کی خدمات سے استفادہ کیا جائے گا ۔ مہمان خصوصی سرتاج احمد خان نے کہا ۔ Image may contain: 1 person, standing and indoorکہ چترال میں کلائمیٹ چینج کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصانات ہو رہے ہیں ۔ اس لئے ہم نے حکومت کی توجہ اس طرح مبذول کرنے کیلئے ’’چترال بچاؤ پاکستان بچاؤ ‘‘ مہم کا آغاز کیا تھا ۔ اور موجودہ پراجیکٹ کے آغاز سے ہمیں انتہائی خوشی ہوئی ہے ۔ جو کہ ہمارے مقصد کی طرف پہلا قدم ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال میںآفات کے آنے کی وجوہات کے بارے میں ریسرچ کی ضرورت ہے ۔ تاکہ اس کو بنیاد بناکر اُن کے تدارک کیلئے اقدامات کئے جا سکیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال کے لوگوں کے اذہان تبدیل کئے بغیر بہتر نتائج ممکن نہیں ۔ اس لئے ڈیزاسٹر کے بارے میں اگہی پھیلانے کی کوشش کی جانی چاہیے ۔کہ مصیبت سے دوچار لوگ سب سے زیادہ اس بات کو اہمیت دیتے ہیں ۔ Image may contain: 1 person, sitting and indoorکہ اُن کا کوئی پوچھنے والا ہے ۔ دگر چیزیں ثانوی حیثیت رکھتی ہیں ۔ اس موقع پر ورکشاپ کے منتظم فریدہ سلطانہ نے اداروں کے نمایندوں کے ساتھ طے پانے والے ٹی او پیز اور ایس او پیز پر روشنی ڈالی ۔ جس کے بعد شرکاء نے مختلف سولات اُٹھائے ۔ جن کے تفصیلی جوابات چیف ایگزیکٹیو سید حریر شاہ نے دی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔