تازہ ترین

صوبائی بجٹ میں اپرچترال کے 86چھوٹے بڑے منصوبوں کو اے ڈی پی میں شامل کیا گیا /ایم پی اے سید سردارحسین شاہ

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)ممبرصوبائی اسمبلی اپر چترال سیدسردارحسین شاہ نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ خیبر پختونخواہ اسمبلی میں مالی سال 2017-18ء کیلئے صوبے کا 603 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش کر دیا گیا ہے جس میں PK-90کے تمام زیرتعمیر منصوبوں میں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی اور86چھوٹے بڑے پراجیکٹس اے ڈی پی میں شامل کیے گئے ۔جس سے گذشتہ سیلاب اورزلزے سے تباہ شدہ سٹرکوں ،پلوں ،آبپاشی کے نہروں ،اب نوشی کے لائینوں اوردیگربحالی کے کاموں کومکمل کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ زیرتعمیرجاری ترقیاتی منصوبوں کوجلدازجلدمکمل کریں گے تاکہ عوام ان منصوبوں کے ثمرات سے مستفیدہوسکیں ۔ایم پی اے سلیم خان نے کہا کہ اپرچترال میں تعمیرات کے زیرانتظام جاری عوامی منصوبو ں کومکمل کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اُٹھا کرتکمیل کویقینی بنائیں گے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ انفراسٹریکچر کی تعمیر جدید خطوط کے مطابق کرکے دور دراز علاقوں میں صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات کو یقینی بنانا ہے۔ خواتین کو تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے جس میں کمیونٹی اور عمائدین کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا



اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
اظهر المزيد

مقالات ذات صلة

إغلاق