تازہ ترین

غیرمعیاری اشیا خوردنوش اورگران فروشوں کے خلاف 413686اور412519 پررابطہ کریں۔اے سی عبدالاکرم

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم نے کہاکہ رمضان المبارک کے دوران مصنوعی گران فروشی کو کنٹرول کرنے غیرمعیاری اشیاء خوردنوش فروخت کرنے والوں اور رمضان المبارک کے دوران عوام کو صیح معنوں میں ریلیف دینے کے لیے ضروری ہے کہ عوام کو گران فروشوں کے خلاف کاروائیوں میں شامل کیا جائے۔انہوں نے تاجر برادری کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں گران فروشوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور کسی کوبھی روزہ داروں کے جیبوں پر ہاتھ صاف کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے پرانے پی آئی اے چوک اورگولدوربازار میں سبزی و مرغی فروشوں، بیکری اور پرچون کے دکانوں کا معائنہ کیا۔ صفائی کی فقدان ، گران فروشی ، نرخ نامہ اویزان نہ کرنے اور کم وزن پر متعدد دکانداروں کا چالان کیا۔جن میں دس دکانداروں کے خلاف ایف آئی آ ر درج کرنے کا حکم دیا اوردس دکانوں کو موقع پر مجموعی طورپر17ہزارروپے نقد جرمانہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم نے عوام سے پرزوراپیل کرتے ہوئے کہاکہ غیرمعیاری اشیا خوردنوش اورگران فروشوں کے خلاف 413686اور412519 پررابطہ کریں ضلعی انتظامیہ فوری اقدام اُٹھاکراُن کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لا ئیگی ۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے رمضان میں تقریبا20ضروری اشیاء پر خصوصی رعایت کااعلان کیاہے جن کی تفصیل تمام یوٹیلٹی اسٹورزکے دیواروں پراویزن کرچکے ہیں اُن کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز سے خریداری کریں۔ چترال کے عوامی حلقوں نے اے۔ سی چترال کی کارکردگی کو سراہا ہے۔



اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
اظهر المزيد

مقالات ذات صلة

إغلاق