تازہ ترین

ایس آر ایس پی دومیگاوٹ بجلی گھرسے چترال ٹاون کو بجلی کی فراہمی کے بارے میں میٹنگ،بجلی گھر ہسپتالز،بازار اور دفترات میں بجلی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے بنایا گیا ہے۔طارق احمد

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)پیر12جون کو ایس آر ایس پی دومیگاواٹ بجلی گھر سے چترال ٹاون کو بجلی کے فراہمی کے بارے میں ایک اہم Image may contain: 5 people, tree and outdoorمیٹنگ چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔میٹنگ میں پاؤر کمیٹی کی طرف سے صدر خان حیات اللہ خان،ناصر احمد،محمد کوثر ایڈوکیٹ اور محی الدین،ایس آر ایس پی کے طرف سے ڈی پی ایم طارق احمد اور ایس آر ایس پی انجینئر،واپڈا کے طرف سے سپرٹنڈنٹ جنیداحمد اور لائن مین عتیق الرحمن وی سی ناظمین سجاد احمد،حیات الرحمن ،نوید احمد بیگImage may contain: 4 people, tree, wedding, outdoor and nature اورمیرصمد،عبدالقادر جیلانی،پیر قادری اور تجار یونین کی طرف سے عباد الرحمن و دیگر ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔پاؤر کمیٹی کے صدر خان حیات اللہ خان نے اس موقع پر کہا کہ ایس آر ایس پی ،واپڈا اور انتظامیہ تاحال ٹاون کے لوگوں کو بجلی دینے میں ناکام رہی ہے۔اے سی چترال عبدالاکرم کے سربراہی میں تین بار شیڈول بنایا گیا،Image may contain: 2 people, tree, plant, table, outdoor and natureپہلی بار شیڈول کو دو حصوں میں تقسیم کیاگیا جس کے مطابق ایک حصے کو 24گھنٹے اور بعد میں دوسرے علاقوں کو 24گھنٹے بجلی کی فراہمی تھی مگر اس پر کوئی عمل درآمد نہیں ہوا،دوسری بار بھی ناکامی اب تیسری بار علاقوں کو شیڈول کے مطابق تین حصوں میں تقیسم کیا گیا جس کے مطابق مذکورہ علاقوں کو دو دن مسلسل بجلی فراہمی کا شیڈول تھا مگر ان دو دنوں میں 4یا5گھنٹے سے زیادہ کسی کو بجلی نہیں ملی۔Image may contain: 5 people, tree and outdoorواپڈا والوں سے رابطہ کرنے پر ایس آر ایس پی کی بجلی گھر سے بجلی کی ترسیل کی کمی کا بتایا جاتا ہے اور ایس آر ایس پی سے رابطہ کرنے پر واپڈا والوں کی طرف سے عدم تعاون کا بتایا جارہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ نے ابھی تک کجو ،راغ اور کوغذی میں شیڈول کے مطابق بجلی کی فراہمی کا اپناوعدہ پورا نہیں کیاImage may contain: one or more people, table, tree and outdoor اور اب تک مذکورہ علاقے اپنی مرضی سے بجلی چلارہے ہیں۔ جو کہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے لئے ایک چیلینج ہے۔اُنہوں نے کہا کہ پہلے ٹاون کو بجلی دی جائے بعد میں اضافی بجلی کو دیگر علاقوں میں تقسیم کیا جائے۔ Image may contain: 4 people, people sitting, tree and outdoorچترال ٹاون کے لوگ بجلی کی عدم دستیابی سے انتہائی تنگ آچکے ہیں اس لئے ٹاون کو صحیح معنوں میں بجلی کی فراہمی نہ دینے کی صورت میں ہم اپنے احتجاجی تحریک کا آغاز 14جون سے کررہے ہیں۔جس کے لئے ٹاون کے مسجدوں کے اماموں اور معززین علاقہ سے رابطہ کاری مہم شروع ہوچکی ہے۔اُنہوں نے کہا Image may contain: 5 people, people sitting, tree, table and outdoorکہ اس سے پہلے ٹیسٹنگ کے دوران چترال ٹاون کے ایک حصے کو مسلسل بغیر ناغہ کے کئی دنوں بجلی جاری ہے اور اب حیرانی کی بات یہ ہے کہ چترال ٹاون کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کے باوجود بجلی پوری نہیں ہورہی۔
سرحد ررول سپورٹ پروگرام چترال کے ڈی پی ایم طارق احمد نے کہا کہ بجلی گھر سو فیصد کامیاب ہےImage may contain: 7 people, people smiling, tree and outdoor اس میں کوئی بھی نقص نہیں کچھ عناصراس بجلی گھر کو سیاست کی بھینٹ چڑاہا کرناکام بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ د ومیگاواٹ بجلی گھر صرف اور صرف چترال ٹاون کے ہسپتالز،بازار،دفترات ،سکولزوغیرہ میں بجلی کی کمی کو دور کرنے کے مقصد کے لئے بنایا گیا تھا۔پہلے ان ایریاز میں بجلی فراہم کرکے بعد میں اضافی بجلی ٹاون کے دوسرے علاقوں کو دی جائےImage may contain: 2 people, people standing, tree and outdoor۔اُنہوں نے کہا کہ ٹاون کی ضررویات بجلی5میگاواٹ ہے جبکہ گولین دومیگاواٹ بجلی گھرجتنی ایریا کو بجلی فراہم کرنے استعداد رکھتی ہتے اتنی ہی دیگی اُس سے زیادہ اُن کی بس سے باہر ہے۔اُنہوں نے کہا کہ واپڈا اور انتظامیہ اُن کے ساتھ بالکل تعاون نہیں کررہے۔بجلی گھر کے مشینری میں بھی کوئی نقص نہیں اکثر ٹریپ کا مسئلہ رہتا ہے جو کہ شاخ تراشی نہ ہونے ،Image may contain: 6 people, tree, wedding and outdoorپرانے لائنوں اور تیز ہوائیوں کی وجہ سے ہے۔اُنہوں نے کہا بجلی گھر اب بھی ٹیسٹنگ کے مرحلے میں ہے اور جہاں کئی ٹھوڑی بہت ٹیکنیکل مسائل درپیش ہوتے ہیں اُن کو دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور اس لئے چائینہ کے انجینئرز بھی سائٹ پر موجود ہیں۔ طارق احمد نے کہا کہ ہمارا کام بجلی گھر بنانا تھا جو اب بن گیا ہے اب بجلی کی تقسیم کا کام واپڈا والوں کا ہے اس لئے ٹاون ایریا’’ جس میں ہسپتالز، جوڈیشری، سکولزدفترات اور بازار وغیرہ شامل ہے کو پہلے بجلی کی فراہمی پوری کرکے پھر دوسرے علاقوں کو بجلی فراہم کی جائے۔
واپڈا کی طرف سے لائن مین عتیق الرحمن نے کہا کہ ایس آر ایس پی کی طرف سے بجلی کی ترسیل پوری نہیں ہورہیImage may contain: 1 person, tree, table and outdoor اور اکثر ٹریپنگ کا مسئلہ درپیش آتا ہے۔جس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔اور بجلی گھر کے ساتھ موبائل اور ٹیلیفونک رابطہ آسانی نہہیں ہوتا آپس میں رابطہ نہ ہونے کی صورت میں بجلی کی ترسیل میں دقعت اور مشکلات درپیش ہوتے ہیں۔اُنہوں نے کہا بجلی کی تین حصوں میں تقسیم کرنے کے باوجود بجلی پوری نہ ہونا سمجھ سے باہر ہے۔Image may contain: 3 people, tree, grass, outdoor and natureجس کا وجہ بجلی گھر سے بجلی کی کم ترسیل12سے13سو کلواٹ سے زیادہ نہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ ٹیکنکل بندے ہمارے ساتھ مل کر اس نقص کی نشاندہی میں ہماری مدد کریں۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

إغلاق