ضلعی حکومت کا اسیران توہین رسالت پر تشددکرنے پر چترال پولیس کے ذمہ داروں کے خلاف پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے جوڈیشل انکوائیری کا مطالبہ

چترال( نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال کی ضلعی حکومت نے اسیران توہین رسالت پر وحشیانہ تشددکرنے پر چترال پولیس کے ذمہ داروں کے خلاف پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے جوڈیشل انکوائیری کا مطالبہ کر دیا ہے۔Image may contain: 5 people, people sitting and indoor ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ،ضلع نائب ناظم مولانا عبد الشکور،امیر جماعت اسلامی چترال مولانا جمشید احمد،امیرعالمی مجلس تحفظ نبوت ضلع چترال وسیکرٹری اطلاعات جے یوآئی مولانا حسین احمداور مولانا اسرار الدین الہلال نے درجنوں شہریوں کے ہمراہ چترال پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چترال پولیس نے توہین رسالت کے واقعے میں اپنی حدود سے تجاوز کرتے ہوئے شمع رسالت کےImage may contain: 4 people, people sitting, beard and indoor پروانوں پر وحشیانہ تشدد اور اُن کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات درج کرکے اُنہیں ڈیرہ اسماعیل خان کے جیل میں ڈالا گیا تھا۔اُن کا جرم صرف اتنا تھا کہ اُنہوں نے اپنے پیغمبر ﷺکے ساتھ محبت کا اظہار کرتے ہوئے ملعون کے خلاف جلوس نکالا تھا جو کہ ایک مسلمان کا شیوہ ہے۔چونکہ مقامی پولیس اور خاص طور پر ڈ ی۔ پی۔ او چترال نے مقدمہ ہذا کے سلسلے میں ایک فریق کا کردار ادا کرکےImage may contain: 5 people, people sitting, beard and indoor نہ عاشقان رسول کے خلاف سنگین نوعیت کے دفعات لگائے بلکہ 21اپریل سے 28اپریل تک انتہائی تشدد کا نشانہ بنایا اور قانون کے مسلمہ اصول جس کی روسے کسی بھی گرفتار شدہ فرد کو چوبیس گھنٹوں کے اندر عدالت کے سامنے پیش کرنا لازمی ہوتا ہے، کو یکسر نظرانداز کیا۔ لہٰذاغیر قانونی گرفتاریوں اور غیر انسانی جسمانی و ذہنی تشدد پر چترال پولیس کے ذمہ دار افراد کےImage may contain: 5 people خلاف پشاور ہائی کورٹ کے مغزز جج کے ذریعے جوڈیشنل انکوائری کے بعد ذمہ دار افراد کو قانون کے کٹہرے میں لاکر قرار واقعی سزا دی جائے۔اُنہوں نے کہا کہ اسیران کی رہائی کے لئے ہم نے صوبائی سطح پر زبردست جدوجہد کی ۔ Image may contain: 3 people, people sitting, beard and indoorوزیر اعلیٰ پرویز خٹک،سنیٹر عطاء الرحمن اورانسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ سے ملاقات کرکے اسیران کے خلاف لگائے گئے 7 ATAسمیت دیگر دفعات ختم کرائے۔جس کے بعد اسیران کی رہائی ممکن بنی جنہیں گزشتہ روز ڈسٹرکٹ جیل چترال سے ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔اُنہوں نے وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک ۔آئی جی اور سنیٹر عطاء الرحمن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُن کی کے تعاون اور کوششوں سے اسیران ناموس رسالت کے پروانوں کی رہائی ممکن ہوئی۔اُنہوں نے کہا کہ چترال کے کچھ عناصر کو مقامی پولیس نے استعمال کرتے ہو ئے اسیران کی رہائی کے کریڈٹ لینے کی کوشش کی۔Image may contain: 3 people, people sitting, table and indoorچترال کے یہ میر صادق اور میر جعفر بہت جلد عوام کے سامنے بے نقاب ہونگے۔اُنہوں نے کہا کہ چترال پولیس نے اسیران کو دوران قید انتہائی اذیتیں پہنچاکر ذہنی طور پر نقصان پہنچایا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ پولیس کے خلاف جوڈیشل انکوائیری کے کرکےImage may contain: 4 people, people sitting ذمہ داروں کو اگر سزا نہ دی گئی تو اس کے سنگین نتائج بر آمد ہونگے جس کا چترال جیسا ضلع متحمل نہیں ہو سکتا۔اُنہوں نے سابق ممبر قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی کا بھی شکریہ ادا کیا ہے کہ اُنہوں نے پشاور میں اہم زمہ داد حکام سے ملکر اسیران کی رہائی کے لئے جدوجہد کی تھی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔