تازہ ترین

ایم پی اے چترال سید سردار حسین کا محکمہ فوڈ کے طرف سے ناقص اور کم وزن گندم فراہم کرنے پرٹھیکہ دار کے خلاف فوری انکوائری کا مطالبہ

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس) ایم پی اے چترال سید سردار حسین نے محکمہ فوڈ کے اہلکاروں پر شدید برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ خوزہ خیلہ کے اسٹاک میں صاف گندم چترال کو فراہم کرنے کی ہدایت کرنے کے باوجود متعلقہ ٹھیکہ دار نے ہدایت پر عمل نہ کرتے ہوئے چترال کوناقص گندم سپلائی کی اورگندم کو بوری کی بجائے پلاسٹگ بیگ میں بند کرکے باون اور ترپن کلوگرام کا وزن ظاہر کرکے بغیر تول کے فروخت کیا جارہا ہے ۔ جو کہ صفائی کے بعد پینتیس کلوگرام گندم بھی نہیں بچتا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ عوام کے ساتھ یہ دھوکا فوری طور پر بند کرکے وزن کے ساتھ صاف گندم لوگوں کو مہیا کیا جائے اورمتعلقہ ٹھیکہ دارکے خلاف فوری انکوائری کرکے اُن کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔ درین اثنا ایم پی اے نے اُناوج نالے کے سیلاب سے سڑک کی تباہی پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اور کہا ہے ۔ کہ لوگوں کو آمدورفت کی سہولت دینے کیلئے پیدل راستے کی تعمیر کا کام شروع کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے محکمہ فوڈ کو علاقے میں خورا ک کی کمی دور کرنے کی ہدایت کی ہے ۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

إغلاق