ایم۔پی۔ اے بی بی فوزیہ کاکجو مڈل سکول (زنانہ) کو اپگریڈ کر کے ہائی سکول کا درجہ دینے پر وزیر اعلیٰ کا شکریہ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)تعلیم کے شعبے میں اصلاحات صوبائی حکومت کے ریفامز ایجنڈے کا حصہ رہا ہے، جس کے لیے عملی اقدامات پہ کام تیزی سے جا ری ہے۔ ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی بی بی فوزیہ نے کی کجو مڈل سکول (زنانہ) کے اپگریڈیشن کے حوالے سے کی، انہوں نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا شکریہ ادا کیا، کہ اس سکول کی اپگریڈشن کا مسئلہ کئی سالوں سے تعطل کا شکار تھا، اور ضروت کے بجائے منتخب نمائندے اپنے من پسند حلقے کے اسکولوں پہ کام کرتے تھے، جبکہ ایم۔پی۔اے نے کچھ عرصہ پہلے اس سکول کے اپگریڈشن کے لئیپروپوزل وزیراعلی خیبر پختو خواہ پرویز خٹک کو دی تھی، جس پہ اُنہوں نے فوری ڈاریکٹیوجاری کئے۔اس موقعے پہ ایم۔پی۔اے بی بی فوزیہ نے علاقے کے عوام کو بھی مبارک بادی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ایون یوسی میں بچیوں کے لئے ڈگری کالج کی منظوری ،، جبکہ نشکوہ کے علاقے ہائیر سکنڈری سکول کے قیام کی منظوری کے لئے بھی میں نے درخواست دی تھی، جن کی وزیراعلی صاحب نے منظوری دی ہے۔ دونوں منصوبوں کے لئے ساییڈ سلیکشن ہو رہی ہے۔ ایم۔پی۔اے بی بی فوزیہ نے متعلقہ اداروں کو بھی ہدایت جاری کی ہیں، کہ ان منصوبو ں کی تکمیل مقررہ وقت پہ کی جائے، تاکہ عوام کو فائدہ ہوسکے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔