ڈی سی اور ڈی پی او چترال کا بالائی علاقہ یارخون میں سیلاب سے متاثرہ علاقے کا دورہ

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس) ڈپٹی کمشنر چترال شہاب حامد یوسفزئی اور دی پی او نے گذشتہ روز چترال کے بالائی علاقہ یارخون میں سیلاب سے متاثرہ مقام کا دورہ کیا ۔ ڈپتی کمشنر نے موقع پر محکمہ فوڈ کی طرف سے خوراک کی فراہمی کے حوالے ڈی ایف سی کی غفلت کا سختی سے نوٹس لیا ۔ اور برہمی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا ۔کہ متاثرہ سڑک سے آگے بڑی آبادی تک خوراک پہنچانا محکمہ فوڈ کی ذمہ داری ہے ۔ اور فوری طور پر چار سو سے پانچ سو بیگ گندم چاہیے جو بھی صورت ہو پہنچنے چاہیءں ۔ جس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ انہوں نے موقع پر موجود فوڈ انسپکٹر ریاض کو فوری طور پر خوراک کی فراہمی کے احکامات دیے ۔ اور فوڈ ٹھیکہ دار کو فوری طور پر گرفتار کرنے کے حوالے سے بھی ہدایات دیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ۔ کہ میرے آنے کا مقصد آپ کے مسائل کے بارے میں پوری جانکاری حاصل کرنا ہے ۔ تاکہ آپ کی مدد کی جاسکے ۔ اس موقع پر ممبر ڈسٹرکٹ کونسل رحمت ولی اور ممبر تحصیل کونسل میر صاحب بیگ نے ایک قرارداد میں علاقے میں ختم کئے گئے سیل پوائنٹ کی دوبارہ بحالی کامطابہ کیا ۔ اور کہا ۔ کہ گرین گودام ان دیہات سے دور ہونے کی وجہ سے سیل پوائنٹ لوگوں کو سہولت فراہم کر رہی تھیں ۔ جنہیں ختم کرکے لوگوں کیلئے خوراک کی دستیابی کا مسئلہ پیدا کیا گیا ہے ۔ اس لئے ان کی بحالی انتہائی ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ محکمے کی طرف سے لوگوں پر گندم کی خریداری کا کوئی قرضہ نہیں ہے ۔ لیکن یہ حکومت کو گمراہ کرکے عوام کیلئے مسائل پیدا کر رہے ہیں ۔ انہوں نے ڈی پی او سے میراگرام نمبر 2اور بروغل میں تھانہ کے قیام کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے متاثرہ روڈ کی فوری بحالی کیلئے بھر پور اقدامات اُٹھانے کا مطالبہ کیا ۔ اس موقع پر ڈرائیور برادری کی طرف سے کرایوں کے نام پر لوگوں کو لوٹنے کا سختی سے نوٹس لیا گیا ۔ اور ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر مستوج محمد حیات شاہ اور ڈی ایس پی کو ہدایت کی ۔ کہ وہ اس حوالے سے ایکشن لیں۔ تاکہ عوام کو ریلیف ملے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ۔ کہ روڈ جلدؓ بحال کیا جائے گا ۔ تاکہ بروغل فیسٹول تک راہ ہموار ہو سکے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔