تازہ ترین

چترال یونیورسٹی کے لئے 1500 ملین روپے اے ڈی پی میں مختص کرنے پر صوبائی حکومت کا شکریہ: ترجمان پی ٹی آئی چترال

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) پاکستان تحریک انصاف چترال کے ترجمان انجنئیر خالد محمود  نے ایک اخباری بیان میں صوبائی حکومت کا  چترال یونیورسٹی کے لئے آخری اے ڈی پی میں 1500 ملین روپے مختص کرانے پر شکریہ ادا کیاہے اور کہا ہے کہ یہ صوبائی حکومت کے تعلیم دوست پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ یونیورسٹی آف چترال کے قیام سے چترال میں ترقی کے نئی راہیں کھلیں گی۔ یاد رہے 34 کروڑ روپے صوبائی حکومت کی طرف سے پہلے سے منظور ہوچکے ہیں۔ جس سے چترال یونیورسٹی نے کام کا آغاز کردیا گیا تھا۔  ساتھ ہی انہوں  چترال یونیورسٹی کے پروجیکٹ ڈائیریکٹر بادشاہ منیر بخاری کے کاوشوں کو بھی خراج تحسین پیش کی۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
مزید دیکھائیں

متعلقہ مواد

إغلاق