کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کا دورہ اپر چترال عید پیکیج اور امدادی سامان تقسیم

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ نے اپر چترال کا دورہ کیا ۔دورے کے پہلے روز کمانڈنٹ کرنل نظام الدین شاہ نے اوناوچ اور دوبار گاز کے سیلاب متاثرین میں امدای پیکیج تقسیم کیے ۔جن میں آٹا ،گھی ،خشک راشن،ترپال،ٹینٹ،سولر لائٹس،گرم کپڑے ،پینٹ شرٹ اور سکول بچوں کے لئے اسٹیشنری شامل تھے۔کرنل نظام الدین نے اس موقع پر پاکستان آرمی اور چترال سکاؤٹس کے طرف سے متاثرین کے ساتھ ہرقسم کی مکمل تعاون کا بھرپور یقین دلایا اورکہا کہ متاثرہ روڈ کے بحالی کے بعد یارخون اور بروغل کے عوام میں بھی امدادی سامان تقسیم کی جائیگی۔اس کے علاوہ مستوج،چنار،چونج،کارگن،بریپ،پاؤر،کھوتان لشٹ میں عید اور امدادی پیکیج تقسیم کی گئی اور اپر چترال کے دوسرے علاقوں میں امدادی سامان کی تقسیم کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں عوامِ علاقہ نے پاکستان آرمی اور چترال سکاؤٹس کے طرف سے کیے جانے والے خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیااور اُن کا شکریہ ادا کیا۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔