تازہ ترین

اتحاد امت وقت کی اہم ضرورت اور حالات کا لازمی تقاضا ہے ۔ فرقہ واریت اغیار کا ایجنڈا اور عالمی سازش کا حصہ ہے۔ نائب امیر جے آئی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ 

لاہور(چترال ایکسپریس)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے جامع مسجد نیوگارڈن ٹاؤن میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ اتحاد امت وقت کی اہم ضرورت اور حالات کا لازمی تقاضا ہے ۔ فرقہ واریت اغیار کا ایجنڈا اور عالمی سازش کا حصہ ہے ۔ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ سے امت مسلمہ کی اجتماعی قوت میں گراں قدر اضافہ ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ جو ٹی وی اینکرز فرقہ واریت کو فروغ دے رہے ہیں ، وہ دشمن کے مقاصد پورے کر رہے ہیں ، ان کا کڑا محاسبہ انتہائی ضروری ہے۔
ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پارا چنار ، ہنگو ، کوئٹہ اور کراچی میں ہونے والی دہشتگرد کاروائیوں کا سختی سے نوٹس لے اور عدل و انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں ۔ انہوں نے علمائے کرام سے اپیل کی کہ وہ اپنے قول و فعل سے امت مسلمہ کے خلاف عالمی سازشوں کو ناکام بنادیں اور امت کو لڑانے والے اینکرز کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے ۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

إغلاق