تازہ ترین

صوبائی حکومت چترال پولیس بھرتی میںETEA\NTSٹسٹ ختم کرنے کا نوٹفیکیشن جاری کرے۔نادر خان نائب ناظم

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)نادر خان نائب ناظم وی سی بلچ چترال نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت چترال پولیس بھرتی میںETEA\NTSٹسٹ ختم کرنے کا نوٹفیکیشن جاری کرے۔کیونکہ اگریہ آسامیاں بھی اعلیٰ ڈگری والے حاصل کرے تو میٹرک پاس بے روزگار کہاں جائینگے۔غریب لوگوں کے بچے میٹرک تک تعلیم حاصل کرتے ہیں۔آگے تعلیم کا خرچہ برداشت نہیں کرسکتے۔اُنہوں نے کہا کہ ایک یہی پولیس فورس تھا جس میں لوگ بھرتی ہوتے تھے ۔پولیس بھرتی کے لئے نوجوانوں کے لئے فیزیکل فٹنس بہت ضروری اور ساتھ میٹر ک شرط بھی لازمی ہے۔اُس کو یہ آسامی ملنا چاہئیے۔ETEA\NTS ٹیسٹ 16اسکیل آسامیوں کے لئے موذون ہے ایجوکیشن میں ضروری ہے۔قابل استاد آئیگا، اس کی پولیس میں کیا ضرورت ہے ۔اُنہوں نیا صوبائی حکومت سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ چترال کی پسماندگی کو مدنظر رکھکر پولیس فورس میں ETEA\NTS پالیسی کوختم کیا جائے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
اظهر المزيد

مقالات ذات صلة

إغلاق