چترال کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کی تجویز پر غور شروع کردیا گیا۔محکمہ مال سمیت متعلقہ تمام ادارں سے تجاویز طلب 

پشاور(چترال ایکسپریس)چترال کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کی تجویز پر غور شروع کردیا گیا۔محکمہ مال سمیت متعلقہ تمام ادارں سے تجاویز طلب ،مشاورت کے بعد اپر چترال اور لوئر چترال کو اضلاع میں تقسیم کردیا جائیگا۔تحریک انصاف چترال کی جانب سے چترال کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کی درخواست صوبائی حکومت کو کی گئی ہے ۔اپر چترال اور لوئر چترال کو اضلاع میں تقسیم کردیا جائے گا اس سے قبل وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے کوہستان کو بھی دو حصوں میں تقسیم کیا تھا۔چترال کو ممکنہ طورپر دو اضلاع میں تقسیم کرنے کی تجویز پر محکمہ مال سمیت متعلقہ تمام اداروں سے تجاویز طلب کی ہے کہ چترال کو دوحصوں میں تقسیم کرنے کے بعد کن کن علاقوں کو اس میں شامل کیا جائیگا۔چترال کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے سے صوبے میں اضلاع کی تعداد 26ہوجائیگی۔پاکستان تحریک انصاف چترال کے جانب سے پارٹی سربراہ عمران خان کے دورہ چترال کے موقع پر یہ تجویز دی گئی تھی ۔چترال کو دواضلاع میں تقسیم کرنے کی تجویز کے بارے میں رپورٹ کی فراہمی کے بعد اس پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔