قاری فیض اللہ کا تورکہو کے مقام پر حادثے میں جان بحق ہونے والے علماء کرام کے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار

چترال ( محکم الدین ) چترال کے معروف عالم دین اور ممتاز سماجی شخصیت قاری فیض اللہ نے گذشتہ روز تورکہو کے مقام پر حادثے میں جان بحق ہونے والے علماء کرام کیلئے مغفرت کی دُعا اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ جبکہ زخمیوں کو ہر قسم کی طبی سہولیات باہم پہنچانے کے سلسلے میں بھر پور تعاون کیا ہے ۔ قاری فیض اللہ کے قریبی ساتھی اور دست راست خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق لزمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ۔ کہ قاری موصوف کی طرف سے علاج معالجے کیلئے مناسب امدادی رقم زخمیوں کو دی گئی ہیں ۔ جن سے اُن کو طبی سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی، انہوں نے کہا ۔ کہ زخمیوں کی جان بچانے کیلئے ہر قسم کی کو ششیں جاری ہیں ۔ اور قاری صاحب کی ہدایات کے مطابق علاج میں کوئی کمی نہیں آنے دی جائے گی ۔ واضح رہے ۔ قاری فیض اللہ چترال میں مصیبت و مشکلات میں مبتلا لوگوں کی مدد کرنے والے پہلی شخصیت ہیں ۔ جنہوں نے اب تک کروڑوں روپے مصیبت زدہ لوگوں میں تقسیم کئے ہیں ۔ اور فروغ تعلیم سے لے کر خوراک و پوشاک و مکانات کی تعمیر تک بلا امتیاز مذہب ورنگ ونسل چترال کے لوگوں کی مدد کر رہے ہیں ۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔