تازہ ترین

ناردن سوئی گیس پلانٹ تنصیب کے حوالے سے ایم این اے چترال شہزادہ افتخار الدین اور سروے ٹیم کا دورہ سب ڈویژن مستوج 

بونی ( جمشید احمد)ناردن سوئی گیس پلانٹ تنصیب کے حوالے سے ایم این اے چترال شہزادہ افتخار الدین نے سب ڈویژن مستوج کا دورہ کیا ان کے ہمراہ ناردن سوئی گیس پلانٹ کے اعلیٰ حکام سینئر جنرل منیجر اعجاز احمد چودھری سینئر انجینئرصولت رشید لون، شہزادہ خالد پرویز ودیگر موجود تھے مقامی ہوٹل بونی میں وریجون ،کوشٹ، چرون ،بونی کے عمائیدیں ، کونسلر اور پارٹی کارکنان سے خطاب کر تے ہوئے کہا ایم این اے نے کہاکہ وفاقی حکومت چترال کی ترقی کے لیے اربوں روپے خرچ کر رہے ہیں جس سے کئی بڑے منصوبوں پر کام جاری ہیں اور بعض مکمل ہو رہے ہیں جن کا وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف خود عنقریب افتتاح کر رہے ہیں ۔ لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ بعض سیاسی مخالفین وفاقی حکومت کے منصوبوں کو اپنے کھاتے میں ڈال کر عوام کو بے وقوف بناکر اپنے لیے کریڈٹ لینے کی ناکام کوشیش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ایم پی اے سردار حسین کے ساتھ میرا قریبی تعلق ہے ا نہوں نے وفاقی حکومت کے منصوبوں کوخاص کر تورکھو روڈ کی وفاقی حکومت کے مختص شدہ فنڈ کو اپنے کھاتے میں ڈال کر عوام کو مطمئن کر رہے ہیں اور دوسروں کو چیلنج کر رہاہے جس سے عوام بخوبی واقف ہیں اس منصوبے کی تمام ریکارڈ محکمہ سی این ڈبلیو کے پاس ہیں ہم کسی سے مقابلہ نہیں کریں گے سچے دل سے عوام کی خد مت کے لیے تیار ہیں اور عوام کا ہم پر مکمل اعتماد ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس لیے اویر تاتریچ روڈ کو سروے کے لیے این ایچ اے کا حوالہ کیا گیاہے تاکہ صوبائی اور وفاقی حکومت کی منصوبوں کے درمیاں کوئی چبقلش پھر باقی نہ رہے انہوں نے ایک کتابچہ نکال کر وفاقی حکومت کے کاموں اور ترقیاتی منصوبوں سے حاضرین کو آگاہ کیا اور مطمئن کیا ۔گیس پلانٹ کے حوالے سے بات کر تے ہوئے انہوں نے کہا چترال کے کئی مقامات کے لیے گیس پلانٹ کے سروے کیے گئے ہیں ان میں چترال ،ایون، اور دروش کے لیے پلانٹ لگا دیے جائیں گے اس کے بعد بونی موڑکھو، کوشٹ میں پلانٹ لگا دیے جائیں گے اور یہ علاقے بہت جلد پلانٹ کی افادیت سے مستفید ہونگے ۔ کمپنی کے سنیئرجنرل منیجر اعجاز احمد چودھری نے پلانٹ کے سلسلے میں حاضریں کو آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ بہت جلد چترال کے عوام کو ایک سستی گیس یعنی لاہور اسلام آباد کے نرخ پر مہیا کی جائے گی جس سے اس علاقے کی ایندھن کا مسئلہ حل ہو جائے گا پلانٹ کے سلسلے میں ایم این اے کی کوششوں کو سراہا ۔ اس کے بعد میں پلانٹ لگانے کی جہگوں کا معائینہ کیا گیا اور علاقے کی وسعت کو دیکھتے ہوئے بونی موڑکھو کے لیے الگ الگ پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔



اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
اظهر المزيد

مقالات ذات صلة

إغلاق