ہز ہائینس پرنس کریم آغا خان کی ڈائمنڈ جوبلی کی مُناسبت سے لوکل کونسل بونی کے حلقے میں صفائی مُہم 

بونی (جمشیداحمد)اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشواہز ہائی ہنس پرنس کریم آغا خان کی ڈائمنڈ جوبلی کی مُناسبت سے لوکل کونسل بونی کے حلقے میں صفائی مُہم منائی گئی ۔ پریذیڈنٹ نامدار اسماعیلی لوکل کونسل بونی امتیاز عالم کی قیادت میں اس مُہم میں نوجوان والنٹئیر نے گاوں کے اندر گلی کوچوں سے لے کر سڑکوں، عبادت گاہوں، مارکیٹ ایریا اور ہسپتالوں کی صفائی کی۔ مُہم میں اسسٹنٹ کمشنر بونی محمد حیات شاہ، سابق ایم ایس چترال فیض الملک جیلانی اور ممبر تحصیل کونسل یو سی چرون سردار حاکم نے  بھی شرکت کی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔