تازہ ترین

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے پولیس لائن پشاور میں شہید ڈی پی او ساجد خان مہمند کی نماز جنازہ میں شرکت

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے پولیس لائن پشاور میں شہید ڈی پی او ساجد خان مہمند کی نماز جنازہ میں شرکت کی اورعوام کے جان و املاک کے تحفظ کیلئے شہید کی قربانی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔شہید ڈی پی او ساجد خان مہمند کی نماز جنازہ منگل کے روز پولیس لائن پشاور میں ادا کر دی گئی ۔وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے نماز جنازہ میں خصوصی شرکت کی ۔چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا عابد سعید ، کورکمانڈر پشاور نذیراحمد بٹ اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی نماز جنازہ ادا کی ۔وزیراعلیٰ نے شہید کی قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ خیبرپختونخوا کے بلند ہمت نوجوانوں نے ہمیشہ قوم و ملک کے دفاع اور امن عامہ کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ شہید ڈی پی او ساجد خان مہمند کی خدمات قابل تحسین ہیں۔انہوں نے لواحقین سے دلی ہمدردی کااظہار کیااور شہید کے تابوت پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی ۔



اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
اظهر المزيد

مقالات ذات صلة

إغلاق