پرویز مشرف کو پارٹی چئیرمین ہونے پر مبارکباد, بہت جلد پرویز مشرف صاحب وطن واپس تشریف لائیں گے

چترال(پریس ریلیز)10 جولائی 2017 کو فیصل آباد میں آل پاکستان مسلم لیگ کی سنٹرل ورکنگ کمیٹی کا ایک انتہائی اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پارٹی کے صوبائی عہدیداروں کے علاوہ اے-پی-ایم-ایل پاکستان کے ضلعی سربراہوں نے بھی شرکت کی. ضلع چترال کی نمائندگی پارٹی کے صدر جناب سلطان وزیر صاحب اور جنرل سیکرٹری جناب سلطان محمود صاحب نے کی. اے-پی-ایم-ایل کی سنٹرل ورکنگ کمیٹی نے جناب پرویز مشرف صاحب کو آئیندہ تین سالوں کے لیے پارٹی کا چئیرمین منتخب کیا. اس کے علاوہ جناب ڈاکٹر امجد صاحب اے-پی-ایم-ایل پاکستان بطور سیکرٹری جنرل منتخب ہوۓ. جناب فقیر حسین بخاری صاحب کو پارٹی کے نئے چیف آرگنائزر مقرر کیے گئے. اے-پی-ایم-ایل چترال کی کابینہ کے جملہ اراکین اپنی اور چترال کے غیور عوام کی طرف سے جناب پرویز مشرف اور باقی رفقاء کے انتخاب/تقرر پر انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں. اجلاس میں پارٹی کے معزز عہدیداروں اور اراکین کے علاوہ دیگر اتحادی پارٹیوں کے وفود نے بھی شرکت کی. شرکاء سے جناب پرویز مشرف صاحب نے ویڈیو لنک کے زریعے سیر حاصل خطاب کیا. ساتھ ہی سوال و جواب کا سیشن منعقد کا گیا جس میں ملکی سیاسی اور دیگر امور پر تفصیل کے ساتھ غورو حوض کیا گیا. اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ 13 اگست 2017 کو فیصل آباد میں پارٹی کا جلسہ عام منعقد کیا جاۓ گا. شرکاء کو مخاطب کرکے جناب پرویز مشرف صاحب نے اے-پی-ایم-ایل کے تمام عہدیداروں, ورکروں اور ہمدردوں پر زور دیا کہ وہ فیصل آباد میں مذکورہ اس شاندار اور کامیاب جلسے کے انعقاد کے لیے ملک کے کونے کونے سے اپنی شرکت کو یقینی بنائیں. جناب پرویز مشرف صاحب نے کہا کہ اس جلسے میں وہ پاکستان واپس تشریف لانے کا یقینی, اصولی اور ختمی فیصلہ کریں گے. سنٹرل ورکنگ کمیٹی کی نشست نے مختلف قومی اور ملکی امور پر تفصیلی بحث کرنے کے بعد قرارداد کے زریعے سپریم کورٹ اور مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے-آئی-ٹی) کی طرف سے بدعنوانی کے الزامات پر دیانت دارانہ, جرات مندانہ اور کامیاب تحقیقات کو سراہا. ساتھ ہی اے-پی-ایم-ایل پاکستان کی طرف سے اعلی عدلیہ اور تحقیقاتی ٹیم کی بھرہور حمایت کا اعادہ کیا گیا. مزید براں ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی خطرات کا تذکرہ کرتے ہوۓ اجلاس نے امن و امان کی بگڑتی صورتحال, دہشت گردی کے روز بڑھتے واقعات, فرقہ واریت اور پاکستان دشمن قوتوں اور سازشوں پر حکومت کی نااہلی اور بےبسی کی بھرپور مذمت کی گئی اور موجودہ حکومت پر زور دیا گیا کہ ان کے خلاف فوری اور موثر اقدامات اٹھائیں. اے-پی-ایم-ایل چترال پارٹی کے تمام کارکنوں اور ہمدردوں کی جانب سے ایک مرتبہ پھر جناب پرویز مشرف کے پارٹی چئرمین ہونے پر انہیں مبارک باد پیش کرتی ہے. ہم پرویز مشرف صاحب اور اعلی قیادت کو یقین دلاتے ہیں کہ اگست 2017 کو اے-پی-ایم-ایل چترال کی طرف سے مجوزہ جلسے میں بھرپور شمولیت کی جاۓ گی.

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔