تازہ ترین

وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا صوبے کے مختلف اضلاع میں حالیہ بارشوں کے سبب قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ کا اظہار

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے صوبے کے مختلف اضلاع میں حالیہ بارشوں کے سبب قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے مرحومین کیلئے مغفرت کی دعا کی اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا وزیراعلیٰ نے مون سون کی بارشوں سے پیدا ہونے والی صورت حال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ بحالی کے کاموں میں کوئی کسر نہ اٹھارکھیں اور کسی بھی ناگہانی صورت حال میں متاثرہ خاندانوں کو صوبائی حکومت کی جانب سے ہر ممکن امداد کو یقینی بنائیں۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
مزید دیکھائیں

متعلقہ مواد

إغلاق