تازہ ترین

سینیٹر سراج الحق کی سینیٹر مشاہد حسین سید سے ان کے والد کے انتقال پر ان سے اظہار تعزیت اور ایصال ثواب کے لیے دعا

لاہور(چترال ایکسپریس)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اسلام آباد میں سینیٹر مشاہد حسین سید سے ملاقات کی اور ان کے والد کے انتقال پر ان سے اظہار تعزیت اور ایصال ثواب کے لیے دعا کی ۔ سینیٹر سراج الحق نے مرحوم کی قومی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔
دریں اثنا سینیٹر سراج الحق نے سینیٹر مشاہد حسین سید کو بین الاقوامی کانفرنس برائے ایشیائی سیاسی جماعتوں کی تنظیم(آئی سی اے پی پی ) کے نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہاکہ ان کا انتخاب پاکستان کے لیے ایک اعزاز ہے ۔



اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
اظهر المزيد

مقالات ذات صلة

إغلاق