تازہ ترین

ضلع کونسل کے رکن محمد حسین کا لوٹ کوہ کی ترقی کے لئے خصوصی پیکج دینے پر سینئر صوبائی وزیر عنایت اللہ خان کا علاقے کے عوام کی طرف سے خصوصی شکریہ

چترال (شاہ مراد بیگ سے ) سینئر صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ خان کی طرف سے لوٹ کوہ سے ضلع کونسل کے رکن محمد حسین کو دی گئی دوکروڑرو پے کی خصوصی پیکج کے تحت 21 ترقیاتی منصوبوں کی ٹنڈرنگ کاکام شفاف طریقے سے طے پاگئے جس میں محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈیویلپمنٹ کے رجسٹرڈ ٹھیکہ داروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ٹینڈرنگ کے کام کی نگرانی ممبر ضلع کونسل محمد حسین نے کی جبکہ ترقیاتی منصوبہ جا ت میں روڈ، جیپ ایبل اور پیدل پلوں شامل تھے جن کی شدت سے ضرورت محسوس کی جارہی تھی ۔ اس موقع پر ٹینڈرنگ کی مانیٹرنگ کے لئے موجود میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے لوٹ کوہ جیسے پسماندہ علاقے کی ترقی کے لئے خصوصی پیکج دینے پر سینئر صوبائی وزیر عنایت اللہ خان کا علاقے کے عوام کی طرف سے خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال جشن گبور کے موقع پر عوام سے کیا ہوا وعدہ انہوں نے پورا کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ علاقے میں پلوں اور سڑکوں کی انفراسٹرکچر کی شدید کمی تھی جبکہ کسی بھی حکومت نے اس کمی کو پورا کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا اور یہی وجہ ہے کہ عنایت اللہ خان نے لوٹ کوہ کے عوام کا دل جیت لیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس علاقے کے لوگ کسی کا احسان نہیں بھولتے اور وہ بھی اپنا وعدہ نبھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
مزید دیکھائیں

متعلقہ مواد

إغلاق