تازہ ترین

تبلیغی اجتماع کے حوالے سے گرم چشمہ میں ایک روزہ اجتماع کا انعقادکیا گیا

چترال ( ارشاد اللہ شاد ؔ ) تبلیغی اجتماع کے حوالے سے گزشتہ روز گرم چشمہ میں عظیم الشان اجتماع کا انعقا د کیا گیا۔ جس میں چترال کے قرب و جوار سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ جس میں علماء کرام حضرات نے سیر حاصل گفتگو کی ۔ مقررین حضرات نے اجتماع سے خطاب ہو کر فرمایا کہ ہمارے مسائل ، مشکلا ت اور بے سکونی کی بڑی وجہ حضور نبی کریم ﷺ کے بتائے ہوئے راستے سے ہٹنا ہے ۔ جہاں آقائے دو جہاں ﷺ سے محبت ہوگی وہاں امن، برکت اور راحت ہوگی۔ اللہ کو راضی کرنے کیلئے امت مسلمہ اپنے گناہوں پر نادم ہواور صدق دل سے توبہ کریں اور دلوں کو اللہ کے رسول کی محبت سے آباد کریں۔ مزید کہا گیا کہ اسلامیان پاکستان قرآن و سنت کے راستے پر آجائیں، حقوق العباد کی ادائیگی میں کوتاہی چھوڑ دیں، معاملات زندگی میں انصاف سے کام لیں، کسی کی حق تلفی نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ اجتماع کا اصل مقصود دین مبین کے احیاء ، تجدید ایمان اور امت مسلمہ کے اندر دین اسلام کی ترویج و اشاعت کی تحریک ہے۔ بالخصوص نوجوانوں کیلئے یہ پیغام دیا گیا کہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے بتائے ہوئے طریقوں کے مطابق زندگی بسر کریں اور اسی میں ان کی دین و دنیا وی کامیابی ہے۔ آخر میں ملکی خوشحالی ، استحکام اور گاڑی حادثہ میں شہید ہونے والے علماء کرام کی بلند درجات اور زخمی علماء کرام کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔



اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
اظهر المزيد

مقالات ذات صلة

إغلاق