تازہ ترین

چترال کے تعمیر وترقی میں اے کے ڈی این کا کردار مثالی ہے۔سلیم خان ایم پی اے

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ایم پی اے سلیم خان نے گذشتہ دنوں گرم چشمہ میں ڈائمنڈ جوبلی کے ایک پُروقار تقریب سے کرتے ہوئے کہا کہ چترال کی تعمیر وترقی میں آغا خان ڈولپمنٹ نیٹ ورک کا کردار مثالی رہا ہے۔انہوں نے پرنس کریم آغا خان کو60سالہ دور امات کو پوراکرنے پر تمام اسمعٰیلی کمیونٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح سر سلطان محمد شاہ آغاخان نے پاکستان کو بنانے میں اپنا کردار ادا کیا اسی طرح موجودہ49ویں امام پرنس کریم آغاخان نے پاکستان میں انسانی ترقی وخوشحالی اور غربت کے خاتمے کے لئے مثالی کردار ادا کرچکا ہے۔اور بجلی گھروں کی تعمیر کرکے گھر گھر روشنی پہنچا کرلوگوں کی معیار زندگی میں ایک مثبت تبدلی لائی گئی جس کو ہم قد ر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اسمعٰیلی کمیونٹی پوری دنیا میں ایک پھرامن کمیونٹی ہے ہم چاہتے ہیں کہ اسمعٰیلی جماعت چترال میں بھی ہمیشہ کی طرح آمن اور بھائی چارے کی فضاقائم رکھنے میں اپنا مثالی کردار ادا کرے۔اُنہوں نے کہا کہ موجودہ دورمیرٹ کا ہے۔نوجوان بچے اور بچیاں اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے موجودہ دورکے تقاضوں پر پورا اُتر کرملک وقوم کی خدمت کریں۔اس موقع پرریجنل کونسل کے صدر محمد افضل ،لوکل کونسل کے صدر فضل حمیدخان اور الواعظ علی اکبر قاضی نے بھی خطاب کیا۔آخرمیں سلیم خان ایم پی اے نے زیارت گرم چشمہ میں ڈائمنڈ جوبلی کمیونٹی ہال کا بھی افتتاح کیا ۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

مزید دکھائیں

متعلقہ آپڈیٹ

زر الذهاب إلى الأعلى
إغلاق