تازہ ترین

سیٹھ اُسامہ جاوید چترالی کا چیوپل کے قریب پیش آنے والے حادثے پر اظہار افسوس

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) سوشل سائنسٹسٹ سیٹھ اُسامہ جاوید چترالی نے چیوپل کے قریب پیش آنے والے حادثے پر اظہار افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ چترال میں ایسے واقعات کا ہونا ایک تشویشناک صورتحال پیدا کررہا ہے آئے دن روڈ ایکسیڈنٹ زیادہ ہورہے ہیں اس میں یک طرفہ ہوکر صرف حکومت کو غلط کہنا انصاف نہ ہوگا۔اُنہوں نے صوبائی حکومت سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کو ایکٹیو کیا جائے اور کچھ اہلکار رات کے لیے بھی تعینات کیے جائے کیونکہ حد تیز رفتاری کے کافی واقعات پیش آتے ہیں۔اور جو چترال میں ایڈوکیسی کے لیے جو ادارے کام کر رہے ہیں وہ ٹریفک کے قوانین کے حوالے سے ٹرنینگ ترتیب دیں جس میں ہماری نوجوان نسل کی تربیت ہو۔اُنہوں نے کہا قومیں بدلتی ہے اپنی انفرادی کردار سے اور افرادی قوت سے ہی قومو ں میں تبدیلیاں آتی ہے۔اس کے لئے نعروں اور وعدوں کی ضرورت نہیں بلکہ عملی حکمت عملی کی ضرورت ہے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
مزید دیکھائیں

متعلقہ مواد

إغلاق