تازہ ترین

کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کا ڈی ایچ کیوہسپتال چترال میں حادثے کے زخمیوں کی عیادت اوراُن سے بھرپورہمدردی کااظہار

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس) کمانڈنٹ چترال سکاوٹس کرنل نظام الدین شاہ نے پیرکے روزارکاری سے چترال آنے والے گاڑی حادثے کے جگہ کادورہ کیااورامدادی کارروائیوں میں شریک رہے انہوں نے چترال سکاؤٹس کے جوانوں کوہدایت کی کہ جان بحق ہونے والوں کی لاشوں کی تلاش میں کوئی کسرنہ اُٹھارکھی جائے انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ ہم اُن کے غم میں برابرکے شریک ہیں بعدآزاں کمانڈنٹ چترال سکاوٹس نے ڈی ایچ کیوہسپتال چترال میں حادثے کے زخمیوں کی عیادت کی اوراُن سے بھرپورہمدردی کااظہارکیا۔



اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
اظهر المزيد

مقالات ذات صلة

إغلاق