تازہ ترین

جماعت اسلامی کے زیراہتمام فاٹا اصلاحات سیمینار 19 جولائی کو منصورہ میں ہوگا

لاہور(چترال ایکسپریس)جماعت اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام فاٹا اصلاحات کے نفاذ اور ایف سی آر نامنظور تحریک کے سلسلہ میں قومی سیمینار 19 جولائی کو صبح 11 بجے منصورہ آڈیٹوریم میں ہوگا ۔ سیمینار کی صدارت امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کریں گے ۔ سیمینار سے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ ، امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا مشتاق احمد خان ، امیر جماعت اسلامی فاٹا سردار خان ، پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری محمد سرور ، پی پی پی کے رہنما نوید چوہدری ، پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما میاں محمد منیر ، اے این پی کے احسان وائیں اور قبائلی ایم این ایز خطاب کریں گے ۔



اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
اظهر المزيد

مقالات ذات صلة

إغلاق