تازہ ترین

پی ٹی آئی والے دوسروں کے کاموں پر تختیاں لگاکر لوگوں کو بے وقوف نہ بنائے۔ایم پی اے سلیم خان

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) کیا ر کریم آباد میں 1کروڑ55لاکھ روپے کی لاگت سے بننے والی واٹر سپلائی اسکیم کا افتتاح کرتے ہوئے ایم پی اے و چیئرمین ڈیڈک سلیم خان نے کہا کہ واٹر سپلائی اسکیم کیار کی منظوری میں نے اپنے صوابدیدی فنڈ سے کروایا ہے جوکہ گزشتہ سال کیار کے عوام کے مشترکہ مطالبے پر میں نے منظور کیا تھا۔مگر مجھے افسوس ہورہا ہے کہ ممبر ڈسٹرکٹ کونسل عبداللطیف کس حیثیت سے میرے اسکیم کا افتتاح کررہا ہے۔حالانکہ ڈسٹرکٹ کونسل میں ان کا صوبدیدی فنڈ سال کا20لاکھ روپے ہے جوکہ یوسی اویر کے علاوہ کہیں اور نہیں لگاسکتا ہے۔۔اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی خالی تختیاں لگاکر کریم آباد کے عوام کو بیوقوف نہیں بناسکتے۔آجکل میڈیا کا دور ہے اور عوام باشعور ہوچکے ہیں۔تبدیلی کا نعرہ لگانے والے آخر کار چترال میں کونسی تبدیلی لیکر آئے ہیں ۔ان کے وزیر اعلیٰ اور عمران خان جب چترال آئے تھے تب بھی وہ چترال کوکوئی نیا ترقیاتی پیکیج دینے کے بجائے میرے دور حکومت کے منظور شدہ اسکمیوں پر تختیاں لگارکر چلے گئے۔میں اپنا حق صوبائی حکومت سے چھین کرلیتا ہوں اور ترقیاتی کاموں کو ضرورت کے بنیاد پر پورے حلقے میں کرتا ہوں۔سلیم خان نے کہا کریم آباد میں اس وقت مختلف ترقیاتی کاموں پر12کروڑ روپے کی لاگت سے کام چل رہے ہیں اور مزید بھی کام کرکے اس علاقے کی پسماندگی کو دور کریں گے۔



اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
اظهر المزيد

مقالات ذات صلة

إغلاق