ایس آر ایس پی دو میگاواٹ سے دوبارہ بجلی کی بحالی پر پاؤر کمیٹی اور ڈسٹرکٹ ناظم حاجی مغفرت شاہ کا شکریہ۔ناظمین وکونسلر ویلج کونسل ٹاون چترال 

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ناظمین و کونسلر ویلج کونسل ٹاون چترال نے ایک اخباری بیان جملہ ممبران کی طرف سے پاؤر کمیٹی اور ڈسٹرکٹ ناظم حاجی مغفرت شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہفتہ کے روز منتخب ناظمین ،پاؤر کمیٹی کے زمہ داران،پیسکو حکام اور ڈی پی ایم،ایس آر ایس پی کو لیکر گرڈ اسٹیشن کا دورہ کیا اور ایکسین پیسکو سے مذاکرات کی اور ایک افیشل لیٹر کے ذریعے گریڈ اسٹیشن کے تمام تر زمہ داری اپنی کندھوں پر لیتے ہوئے گولین گول ایس آر ایس پی دو میگاواٹ بجلی دوبارہ بحال کردیا اور آج 29جولائی سے پہلے والے شیڈول کے مطابق بجلی بحال ہوجائیگی۔جو کہ آج جغور ایریا کو شام سے بجلی دی جائیگی۔واضح رہے کہ چند دن پہلے پیسکو کے اہلکاروں نے گریڈ کے ذریعے سے بجلی دینے سے انکار کردیا تھا۔جوکہ مذاکرات کے ذریعے دوبارہ بحال کردی گئی۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔