اپوزیشن قومی اسمبلی میں مشترکہ امیدوار لانے کیلئے متحرک

اسلام آباد(نیٹ ڈیسک)قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے قومی اسمبلی میں قائد ایوان کے لئے مشترکہ امیدوار لانے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔

پاناما کیس میں وزیراعظم کی نااہلی کے بعد اپوزیشن متحرک ہوگئی ،اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں سے رابطے کئے ،اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس کل ( اتوار ) کو بلائے جانے کا امکان ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی ،جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق ، ق لیگ کے پرویز الٰہی، قومی وطن پارٹی کے آفتاب شیر پائو سمیت دیگر رہنمائوں سے رابطے کئے ۔

اس دوران موجودہ پاناما کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے اور وزیراعظم کی نااہلی کے بعد پیدا ہونے والے سیاسی خلا پر گفتگو ہوئی ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔