ہیڈکوارٹر جغور فٹ بال کلب و ثقافتی ٹیم کا 5روزہ دورہ گلگت بلتستان

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) ہیڈکوارٹر جغور فٹ بال کلب اور چترال کے ایک ثقافتی ٹیم نے مظہر علی،اعجاز علی ،فضل الربی لال اور انصار الہیٰ کے زیر قیادت گلگت بلتستان کا دورہ کیا۔Image may contain: 16 people, people standing and outdoorجنہیں یاسین کے راجہ فیملی نے گلگت بلتستان کے دورے کی دعوت دی تھی ۔دورے کے دوران یاسین میں یوم آزادی کے سلسلے میں منعقدہ مختلف پراگرمات میں شرکت کے بعد دوستانہ فٹ بال میچ ہیڈکوارٹر جغور کلب اور یاسین فٹ بال ٹیم کے درمیان کھیلا گیا Image may contain: 5 people, people smiling, people standing, outdoor and natureجس میں ہیڈکوارٹرجغور کلب کے ٹیم کو کامیابی ملی۔رات کو ثقافتی شو کا اہتمام بھی ہوا۔اس کے بعد وفد نے گلگت شہر کا دورہ کیا جہاں ثقافتی ٹیم نے انصار الہیٰ نے زیر قیادت اپنے فن کا مظاہرہ کیا جنہیں شرکانے بہت سراہا۔دورے کے تیسرے روز وفد نے گوپس کا دورہ کیا اورہیڈکوارٹرفٹ بال کلب جغور اورگوپس فٹ بال ٹیم کے مابین فٹ بال میچ کھیلاگیا جسمیں بھی ہیڈکوارٹر جغور فٹ بال کلب کو کامیابی حاصل ہوئیImage may contain: 9 people, people smiling, people standing, beard and outdoor۔ہیڈکوارٹر جغور فٹ بال کلب کی کپتانی پاکستان کلر کے ضیاء سلام نے کی۔وفد نے مہمان نوازی اور قدردانی کرنے پر راجہ فیملی یاسین کا اور دورے کو کامیاب بنانے پر انصار الہیٰ کا شکریہ ادا کیا۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔