ناظم کی تلاش

گزشتہ دو سالوں سے KRK(کاری،راغ،کجو)کے عوام اپنے یو۔سی ناظم کو ڈھونڈ رہے ہیں۔کیونکہ مذکورہ علاقے کا ناظم ایک مرتبہ پھر ڈسٹرکٹ ناظم منتحب ہونے پر پورا علاقہ مسائل میں گھیرا ہو اہے۔واضح رہے کہ یو۔سی دنین کا ناظم جناب حاجی معفرت شاہ صاحب جو KRKکا بھی ناظم تھا ۔جہاں سے بھاری اکثریت میں ووٹ بھی حاصل کیا تھا۔یہ دوسری مرتبہ ہے۔کہ محترم حاجی معفرت شاہ صاحب کا ڈسٹرکٹ ناظم منتخب ہونے پر علاقے کے عوام کو خوشی کی بجائے پریشانی ہوئی ہے۔کیونکہ ڈسٹرکٹ ناظم منتخب ہونے کے بعدوہ اپنے یو۔سی کو سرے سے بھول ہی جاتے ہیں۔اوپر سے ڈسٹرکٹ بجٹ میں ایک ناظم کا حصہ نہ ملنے کی وجہ سے علاقے میں ترقیاتی کام نہ ہونے کے برابر ہیں۔ اور یو۔سی ۔ناظم کی خالی نشست کی وجہ سے علاقے کا حق ضائع ہو رہی ہے۔اس لئے علاقے کے عوام ہر مرتبہ ناظم کی خالی ہونے والی نشست کو علاقے کے لئے بد بختی اور بد قسمتی تصور کرتے ہیں۔ڈسٹرکٹ ناظم کے کرسی پر براجمان ہونے کے دو سال بعد گزشتہ ہفتے علاقے کاگذشتہ ناظم اور موجودہ ڈسٹرکٹ ناظم صاحب نے جامع مسجد لوٹدہ کجو میں عوام کو اپنا دیدار کرایا۔اور گاؤں کے جیپ ایبل روڈ کی مرمت کے لئے فنڈ دینے کا بھی وعدہ بھی کیا۔اپنے گمشدہ ناظم کی تشریف آوری کا مژدہ سنتے ہی گاؤں گل آباد کجو کے عوام بھی ناظم صاحب کے واپسی کے راستے میں صرف پانچ سو فٹ( ایک انچ والے) پائپ عنایت کرنے کی درخواست لیکر کھڑے ہوئے۔لیکن حسب توقع ناظم صاحب نے بڑی حقارت اور لاپرواہی سے درخواست کو ٹھکرا کر گاؤں والوں کو مایوس کرکے روانہ ہوا۔پانچ سو فٹ پائپ وہ بھی صرف ایک انچ والا ، ڈسٹرکٹ ناظم کے لئے کوئی بڑی چیز نہیں تھی۔لیکن جس حقارت اور لاپرواہی سے درخواست کو ٹھکرایا گیا۔اس انداز اور رویے کو بھی گاؤں والے اپنی قسمت کا کمی تصور کرتے ہوئے خاموش رہے۔البتہ ناظم صاحب کا یہ رویہ تا حیات یاد رکھا جائے گا۔

کجو ویلچ کونسل 6مردانہ اور 2زنانہ ممبران پر مشتمل ہے۔یہ ساری نوجوان قیادت خدمت کی جذبے سے سرشارہے۔ان کو جو تھوڑا بہت فنڈ مل چکا تھا۔وہ علاقے کے چھوٹے چھوٹے ضروریات پورا کرنے میں نہایت دیانتداری سے استعمال کئے گئے۔لیکن بدقسمتی سے علاقے کے خواتین ممبران کو تا حال کسی بھی قسم کی فنڈ سے محروم رکھا گیا ہے۔جو سراسر ظلم اور نا انصافی کی مترادف ہے۔اس لئے تحریر ہذا اور چترال کی معروف اخبار کی توسط سے جناب ڈسٹرکٹ ناظم کی خدمت میں عرض گزار ہیں۔کہ KRKکے ساتھ انتقامی کاروائی بند کرکے ویلچ کونسل کجو کو ناظم کا فنڈ بھی فراہم کیا جائے۔تاکہ مسائل سے گھیرے ہوئے علاقے کے ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔یو ۔سی کجو کے عوام کا اپنے منتخب کونسلرز پر مکمل اعتماد ہے اور علاقے کے عوام اپنے نوجوان قیادت کی دیانتداری اورخدمت کی جذبے سے مطمئن ہیں۔البتہ ڈسٹرکٹ ناظم کی سوتیلے پن کی وجہ سے علاقے کے عوام میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔