چترال کے تاجر برادری کو 2018ء اور اس سے آگے کے حالات پر نظر رکھتے ہوئے اپنی تیاری کرنی چاہئے۔سرتاج احمد خان

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال چیمبر آف کامرس اور تجار یونین چترال کے دوران ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں لواری ٹنل پراجیکٹ کی تکمیل اور سی پیک کے متبادل روٹ کی چترال سے گزرنے کے نتیجے میں علاقے کی تجارتی صورت حال پر سیر حاصل گفتگو ہوئی ۔ چیمبر آف کامرس کے صدر سرتاج احمد خان اور تجار یونین کے صدر حبیب حسین مغل نے اپنے اپنے اداروں کی نمائندگی کی جبکہ اتالیق حیدر علی شاہ اور سمیڈا کے سینئر اہلکار فضل بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر سرتاج احمد خان نے اس بات پر زور دیا کہ چترال کے تاجر برادری کو 2018ء اور اس سے آگے کے حالات پر نظر رکھتے ہوئے اپنی تیاری کرنی چاہئے تاکہ وہ مقابلے کی دوڑ میں دوسروں سے پیچھے نہ رہ جائے۔ انہوں نے کہاکہ اب تجارت کو سائنسی بنیادوں پر استوارکرنے اور جدید خطوط پر ایستادہ کرنے کی ضرورت ہے جس میں چترال چیمبر آف کامرس ہر ممکن امداداور رہنمائی فراہم کرے گی۔ سمیڈا کے اہلکار فضل نے اپنے ادارے کی طرف سے چترال کی تاجر برادری کے ساتھ معاونت پر روشنی ڈالی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔