پی پی پی اپر چترال کی تنظیم سازی کے لئے ووٹنگ،امیر اللہ صدر،حمید جلال جنرل سیکرٹری اور پرویز لال انفارمیشن سیکرٹری منتخب 

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال کے ورکروں، منتخب ڈسٹرکٹ ممبران اوریوسی ممبران کا ایک اہم میٹنگ پیپلز پارٹی کے تنظیم سازی کے سلسلے میں ایم پی اے سردار حسین کے رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔میٹنگ میں ایم پی اے سردار حسین ،لوئر چترال کے جنرل سیکرٹری حکیم ایڈوکیٹ،شریف حسین اور بشیر احمد بھی شریک تھے۔میٹنگ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوااور صدارت پاکستان پیپلز پارٹی چترال کے جنرل سیکرٹری محمد حکیم ایڈوکیٹ نے کی۔میٹنگ میں پی کے90کے لئے عہدہ داروں کے تنظیمات کے لئے دوپینل سامنے ہوئے،پینل نمبر1۔امیر اللہ صدارت کے لئے اور حمید جلال جنرل سیکرٹری اور پرویز لال انفارمیشن سیکرٹری کے لئے ووٹ میں حصہ جبکہ پینل نمبر دوکے صدارت کے لئے شمش الرحمن لال اورسرمدالدین نے جنرل سیکرٹری کے لئے حصہ لیا۔ان دو پینلوں کے درمیان فیصلہ رائے شماری کے تحت ووٹ ہوئی جبکہ پریذایڈنگ آفیسر کے فرائض شریف حسین اور انکے ساتھ اسسٹنٹ پریذانڈنگ افیسرکے فرائض بشیر احمد چترال اور ڈسٹرکٹ ممبرمصطفی نے سرانجام دی۔ووٹنگ پرامن ماحول میں ہوئی کارکنوں نے اپنے حق رائے دہی استعمال کیا۔آخر میں پریذایڈنگ آفیسر شریف حسین نے نتائج کا اعلان کیا جس کے مطابق آمیر اللہ پینل کو204پول شدہ ووٹوں میں سے198ووٹ ملے اوراپر چترال کے لیے امیر اللہ صدر،حمید جلال جنرل سیکرٹری اور پرویز لال انفارمیشن سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی منتخب ہوئے ۔جبکہ مخالف پینل کو صرف تین ووٹ ملے۔اسکے ساتھ تنظیم سازی کا عمل مکمل ہوا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔