شاندار تعلیمی خدمات پر جی ڈی لینگ لینڈ کو’’محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان‘‘ ایوارڈ دیا گیا

 لاہور(چترال ایکسپریس) ممتاز ماہر تعلیم میجر ریٹائرڈ جی ڈی لینگ لینڈ نے گذشتہ روز اپنا سویں یوم پیدائش منایا۔ میجر جی ڈی لینگ لینڈ کے سویں سالگرہ کے حوالے سے ملک کے معروف تعلیمی ادارے ایچی سن لاہور میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں برطانوی ہائی کمشنر،لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، ہائیر ایجوکیشن کے صوبائی وزیر، لینگ لینڈ سکول چترال کی پرنسپل مس کیری شیفلڈ سمیت اہم شخصیات اور چترال سے تعلق رکھنے والے جی ڈی لینگ لینڈ کے شاگردوں نے شرکت کیں۔Image may contain: 5 people, people smiling, people sitting and beard اس تقریب میں چترال ایسوسی ایشن فار ایجوکیشن اینڈ ہیلتھ (CAEH) کے سربراہ بہار احمد نے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر پاکستان کے لئے گرانقدر تعلیمی خدمات کے اعتراف میں چترال ایسوسی ایشن فار ایجوکیشن اینڈ ہیلتھ کی طرف سے میجر جی ڈی لینگ لینڈ کو ’’محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان‘‘ ایوارڈ دیا گیا۔ سی اے ای ایچ کی طرف سے یہ ایوارڈ چترال سے آنیوالے والے ایک وفد نے میجر جی ڈی لینگ لینڈ کو دیا ۔ وفد میں مس کیری شیفلڈ، سی اے ای ایچ کے چیف ایگزیکٹو بہار احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر نیب رفیع اللہ، سول جج خالد بن ولی، عمیر خلیل اللہ،شہزادہ ادریس حیات اور عصمت اللہ شامل تھے۔ اس موقع پر سی اے ای ایچ کی طرف سے تقریب میں شامل معززین کو چترالی ٹوپی پہنائے گئے۔ سویں سالگرہ کی مناسبت سے برطانوی ملکہ مس الزبتھ کی طرف سے میجر لینگ لینڈ کو خصوصی سند کے ساتھ تہنیتی پیغام بھی پہنچایا گیا جس میں انکے شاندار تعلیمی خدمات کو سراہا گیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔