وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا پرویز خٹک کی دروش آمد پر شایان شان استقبال کیا جائے گا۔ پاکستان تحریک انصاف دروش 

دروش(نمائندہ چترال ایکسپریس) پاکستان تحریک انصاف دروش کا ایک اہم جلاس زیر صدارت رضیت با اللہ منعقد ہوا۔ جس میں ضلعی رہنما حاجی گل نواز، ضلعی رہنما ارشاد عالم مکررؔ ،بحرام سید،زاہد حسین، نیاز احمد، توصیف آحمد، فاروق علی شاہ، عرفان اللہ ہمدردؔ ، شاہ نواز، خالد محمود، نور اللہ، قاضی عبد العزیز، ثناء اللہ، ہدایت الدین، عبد الصمد ، رحمت زمان، سرد ار عالم، زوالفقار آحمد وغیرہ نے شرکت کیں۔ اجلاس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ دروش کو تحصیل کا درجہ دے کر وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے ایک اہم سنگ میل دروش کے ترقی کے حوالے سے عبور کیا۔ لہذا ان کا دورہ دروش کے موقع پر ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔ اجلاس میں یہ طے ہوا کہ تمام سیاسی پارٹیز کے ساتھ رابطے کے علاوہ تجار یونین، ڈرائیور یونین اور مختلف سپورٹس کلبوں کے ساتھ میٹنگز کا انعقاد کیا جائے گا۔ جبکہ دروش ون اور ٹو کے تمام مساجد میں بھی نمازیوں کے ساتھ ملاقات کر کے جلسے میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔اور یہ کہ عرفان اللہ ہمدردؔ کو سوشل میڈیا کوارڈینیٹر مقررکیا گیا۔ساتھ ساتھ ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جس میں شیشی کوہ کیلئے زو الفقار احمد، مڈکلشٹ کیلئے ذاہد حسین، یونین کونسل عشریت کیلئے خالد محمود ،دروش ون کیلئے قاضی عبد العزیز، دروش ٹو کیلئے انجینئر بحرام سید کو کوارڈینٹرنگ کمیٹی کا چیرمین مقرر کیا گیا۔بعد ازان یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ اگلی میٹنگ ایم پی اے بی بی فوزیہ کے ساتھ پروگرام کے حوالے سے منعقد کی جائے گی۔جس میں دروش کے تمام اسٹیک ہولڈر کو مدعو کیا جائے گا۔اوروزیراعلیٰ پرویز خٹک کی دروش آمد پر علاقہ دروش اور ملحقہ علاقہ جات سے بڑی تعداد میں لوگ پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کریں گے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔