خیبرپختونخواسے پولیو کا مکمل خاتمہ حکومت کا ہدف ہے، ذرائع ابلاغ کے بھرپور تعاون سے انسداد پولیو میں نمایاں کامیابی حاصل کی گئی ہے۔عاطف رحمان 

پشاور(چترال ایکسپریس)ایمرجنسی آپریشن سنٹر خیبرپختونخوا کے کوآرڈینٹر عاطف رحمان نے کہا ہے کہ صوبہ سے پولیو کا مکمل خاتمہ حکومت کا ہدف ہے اور معاشرے کے تمام طبقات خصوصاً میڈیا کے موثر تعاون سے خطہ سے پولیو کے خاتمہ میں نمایاں کامیابی حاصل کی گئی ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار پولیو سے متعلق آگاہی اور مشاورت کے ضمن میں منعقدہ میڈیا ورکشاپ سے خطاب کے دوران کیاورکشاپ میں پرنٹ اور الیکٹرنک میڈیا کے ہیلتھ رپورٹرز نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر بی ایم جی ایف کے ٹیکنیکل فوکل پرسن ڈاکٹر امتیاز علی شاہ، یونیسیف کے ٹیم لیڈر ڈاکٹر جوہرخان، ڈبلیوایچ او کے ڈاکٹر علاؤالدین،میڈیا سپیشلسٹ سعید احمد، کمیونیکشن ماہر اعجاز الرحمان اور صحت سے متعلق معاملات کے ماہرسینئر صحافی عمرفاروق نے پولیو کی روک تھام کے حوالہ سے مختلف موضوعات پر ورکشاپ کے شرکا کو آگاہی دی ای او سی کوآرڈینٹر عاطف رحمان نے ورکشاپ کے شرکا ء کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ایک موذی مرض ہے جس کے ہاتھوں ہمارے بچے عمربھر کی معذوری کا شکار ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ پولیو کی روک تھام کے لئے ایک جامع حکمت عملی کے تحت بہت منظم اور مربوط کاوشیں کی جارہی ہیں اوراس مقصد کے لئے صوبہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی آپریشن سنٹر کی صورت میں محکمہ صحت، سرکاری اداروں اورانسدادپولیو میں تیکنیکی معاونت کرنے والے پارٹنرز کو ایک پلیٹ فارم مہیا کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ان مشترکہ کاوشوں کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں پولیو کے خاتمہ میں ذرائع ابلاغ کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے اور یہ امر خوش آئند ہے کہ میڈیا کے تعاون کے نتیجہ میں ایک جانب پولیو ویکسینیشن سے متعلق بے بنیاد پراپیگنڈا اور غلط فہمیوں کا ازالہ ممکن ہوا تو دوسری جانب پولیو کے مکمل خاتمہ کے اس قومی فرض میں میڈیا نے والدین سمیت معاشرے کے تمام طبقات میں شعور اجاگر کرنے کے لئے قابل قدر کردار ادا کیا ہے عاطف رحمان نے کہا کہ اس وقت جب پولیو کے خلاف کاوشیں کامیابی کے قریب ہیں میڈیا کا تعاون اور بھی ضروری ہے اور ان مشترکہ کاوشوں ہی کے نتیجہ میں صوبہ خیبرپختونخوا اور خطہ سے پولیو کا مکمل خاتمہ ہوگاورکشاپ کے آخر میں انہوں نے شرکا میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔