ویلیج کو نسل بونیiاورویلیج کونسل بونیiiکا مشترکہ اجلاس،ٹی ایچ کیو ہسپتال کے انچارج ڈاکٹر فیض الملک جیلانی کی فی لفور تبادلے کا مطالبہ 

بونی(نمائندہ چترال ایکسپریس)جمعرات 26اکتوبر کو ویلیج کو نسل بونیiاورویلیج کونسل بونیiiکا مشترکہ اجلاس تمام ممبران کی موجودگی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بونی کے انچارج ڈاکٹر فیض الملک جیلانی کے لوگوں یعنی عوامی نمائندوں اور علاقے کے معتبرات کے ساتھ بار بار بدتمیزی اور ناروا سلوک کا نوٹس لیا گیا اور او پی ڈی اوقات میں پرائیویٹ کلینک میں مریضوں کو بُلاکر چیک اپ کرنے اور ہسپتال میں ڈیوٹی نہ دینے پران کے خلاف متفقہ قرارداد لانے کا فیصلہ کیا گیا۔قرارداد کے مطابق اوپی ڈی اوقات میں پرائیویٹ کلینک کھول کر مریضوں سے پیسہ بٹورنے پر عوامی نمائندگان نے بار بار اُن سے رابطہ کیا لیکن وہ اپنے اثر روسوخ کے بل بوتے سے باز نہیں آئے۔لہذا ان تمام شکایات اور ان کی عوامی خدمت سے قاصری اور علاقے کے لوگوں کے ساتھ ناروا سلوک کو پیش نظر رکھتے ہوئے ان کو ٹی ایچ کیو ہسپتال بونی سے فی الفور ٹرانسفر کروانے کی سفارش کی گئی بصورت دیگر ان کی ٹی ایچ کیو ہسپتال بونی میں رہنے اور مزید شکایات کی صورت میں ان کے اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے
خلاف عوامی احتجاج کیا جائے گا جسکی تمام زمہ داری ضلعی حکومت اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ دیپارٹمنٹ پر ہوگی۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔