تازہ ترین

چترال ،تجار یونین عبوری کابینہ تشکیل، الحاج عید الحسین عبوری صدر اورحاجی محمد ظفر خان جنرل سیکرٹری مقرر

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس ) اسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالاکرم خان نے تجاریونین چترال کی مدت پوری ہونے پرعبوری کابینہ تشکیل دے دیا جوکہ اپنی پہلی فرصت میں انتخابات منعقد کرکے یونین کا انتظام منتخب افراد کے حوالے کرے گی۔ اس سلسلے میںمعروف شخصیت الحاج عیدالحسین کوعبوری صدر مقرر کیا گیا جبکہ  حاجی محمد ظفر خان کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا۔ اے سی چترال نے اپنے دفتر میں اس سلسلے میں منعقدہ ایک اجلا س میں فیصلہ کیاکہ ضلعی انتظامیہ کے ذریعے چترال بازار میں دکانداروں کی انتخابی فہرست مرتب کرنے کے بعد الیکشن شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔ اس موقع پر تجار یونین کے سابق کابینہ کے رہنماگان حبیب حسین مغل،منظور قادر،میر صوات اور اپوزیشن کی طرف سے حاجی محمدجلیل،شبیراحمد اور کفایت موجود تھے۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

إغلاق