قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے چترال کے نادار اور غریب خاندانوں میں300خصوصی پیکیج تقسیم کئے گئے

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل کے تعاون سے قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے چترال کے نادار اور غریب خاندانوں میں300خصوصی پیکیج تقسیم کئے گئے۔خصوصی پیکیج میں ایک بوری آٹا،چینی ، چائے کی پتی اور گرم کمبل شامل ہے۔یہ پیکیجُ ن کی طرف سے خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان نے تقسیم کی۔قاری فیض اللہ چترالی ،چترال کے ایک ممتاز سماجی کارکن ہے جوکہ سال بھر چترال کے نادار اور غریبوں میں کے ساتھ خصوصی کرتا آیا ہے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Exit mobile version