چترال پریس کلب کا سالانہ جنرل باڈی میٹنگ ، متفقہ طور پر سال 2018ء کے لئے گزشتہ سال کے عہدیداران برقرار

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)چترال پریس کلب کے سالانہ جنرل باڈی میٹنگ میں متفقہ طور پر سال 2018ء کے لئے گزشتہ سال کے عہدیداروں کو برقرار رکھے گئے جن میں ظہیر الدین (روزنامہ ڈان) اور سیف الرحمن عزیز (چترال ٹائمز ڈاٹ کام) سینئر نائب صدر، میاں آصف علی شاہ کا کاخیل (پی ٹی وی) نائب صدر ، عبدالغفار (روزنامہ اسلام) جنرل سیکرٹری، نور افضل خان (روزنامہ آج) فنانس سیکرٹری اور نذیر احمد شاہ (روزنامہ اوصاف) آفس سیکرٹری شامل ہیں جوکہ گزشتہ سال ان عہدوں پر منتخب ہوگئے تھے۔ اس موقع پر صدارت کا دوبارہ اعتماد لینے والے صدر ظہیر الدین نے ممبران پریس کلب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ چترال میں صحافی برادری کے توقعات پر پورا اُترنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔